امریکہ میں ہندوستانی طالب علم سید مظاہر علی مہلک حملے کا شکار
سر اورناک سے خون بہنے کی ویڈیو وائرل۔ اہل خانہ نے حکومت ہند سے مدد کی درخواست کی
حیدرآباد:امریکہ کے شہر شکاگو میں مہلک حملے کا شکارایک ہندوستانی طالب علم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مدد کی درخواست کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندوستانی طالب علم سید مظاہر علی کے سر اور ناک سے خون بہہ رہا ہے اور وہ مدد کی التجا کر رہے ہیں۔ حیدرآباد میں مقیم ان کی اہلیہ نےوزیر خارجہ کو ایک خط لکھ کر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں اور ان کے تین نابالغ بچوں کو امریکہ بھیجنے کا انتظام کریں ۔ شکاگو میں حیدرآبادی طالب علم پر حملہ کرکے لوٹ لیا گیا ۔ شکاگو کی انڈیانا ویزلیان یونیورسٹی میں زیر تعلیم لنگر حوض کے ساکن سید مظاہر علی پر گھر کے قریب حملہ کیا گیا ۔ چار حملہ آوروں نے انہیں لوٹ بھی لیا ۔ نوجوان پر حملہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگیا ۔
No Comments: