قومی خبریں

خواتین

مقدمہ کی کاروائی ملتوی کئے جانے سے دل برداشتہ قیدی نے جج کی جانب چپل پھینکی

ملزم کرن سنتوش بھرم، کو 2012 میں قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اس کے خلاف قتل کا مقدمہ زیر سماعت تھا

مہاراشٹرا کے تھانہ ضلع کی ایک مقامی عدالت میں قتل کے معاملے میں گرفتار ایک زیر سماعت قیدی نے مقدمہ کی کاروائی ملتوی کئے جانے سے دل برداشتہ ہوکر جج کی جانب چپل پھینک کر ماری۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کرن سنتوش بھرم، کو 2012 میں قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اس کے خلاف قتل کا مقدمہ زیر سماعت تھا-
گزشتہ کل ملزم کو ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج آر جی واگھمارے کی عدالت میں پیش کیا گیا جب عدالت نے اسکے مقدمے کی تاریخ ملتوی کی تو کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد ملزم نے دروازے پر کھڑئے رہ کر چپل پھینکی جو کمرہ عدالت میں ایک میز سے ٹکرا گئی۔بعد ازاں عدالتی حراست میں موجود ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا اور مقامی عدالت سے اسکی پولیس تحویل حاصل کی-

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *