قومی خبریں

خواتین

دہلی کے کئی علاقوں میں اے کیو آئی خطرناک حد تک پہنچا

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے اگلے 72 گھنٹوں میں حالات مزید خراب ہونے کا انتباہ دیا

نئی دہلی: دہلی کی ہوا مسلسل زہریلی ہوتی جا رہی ہے، جس سے سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔ منگل کی صبح دہلی کے کئی علاقوں میں ہوا کا معیار (اے کیو آئی) 300 سے تجاوز کر گیا، جو کہ ’بہت خراب‘ کے زمرے میں آتا ہے۔ دہلی کے علاقے آنند وہار میں صبح 7 بجے اے کیو آئی لیول 317 ریکارڈ کیا گیا جبکہ وزیر پور میں 309 تک پہنچ چکا تھا۔ سینٹرل دہلی کے مندر مارگ پر ہوا میں آلودگی کی شدت 285 رہی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 72 گھنٹوں میں آلودگی کی سطح مزید خراب ہو سکتی ہے اور اے کیو آئی سنگین زمرے میں پہنچ سکتا ہے۔ دہلی میں آلودگی سے متعلق بیماریوں کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں رام منوہر لوہیا اسپتال کے خصوصی کلینک میں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔دہلی کے علاقوں جیسے بوانا (325)، آنند وہار (317)، وزیر پور (309)، علی پور (306) اور آیا نگر (312) میں اے کیو آئی 300 سے اوپر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ حالات شدید تشویش کا باعث ہیں کیونکہ دہلی کی فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے خطرناک بن چکی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *