قومی خبریں

خواتین

اسرائیلی سکیورٹی ونگز میں اب کوئی خاتون گارڈ نہیں

فلسطینی قیدی کے ساتھ خواتین فوجیوں کےجنسی تعلقات سامنے آنے کے بعد حکام کا فیصلہ

بیت المقدس: پانچ اسرائیلی خواتین فوجیوں کے ایک فلسطینی قیدی کے ساتھ جنسی تعلقات کے بعد حکام نے اہم قدم اٹھایا ہے۔ اسرائیلی ریمون جیل کے کمانڈر امنون یاھوی نےبدھ کویہ اعلان کیا ہے کہ کل سے اسرائیلی سکیورٹی ونگز میں کوئی خاتون گارڈنہیں ہو گی۔
وائی نیٹ ویب سائٹ کے مطابق یہ فیصلہ اسرائیل میں سکیورٹی حکام کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے بعد کیا گیا ہے جس میں نیگیو کی رامون جیل میں قید پانچ خواتین فوجیوں کے وہاں عمر قید کی سزایافتہ فلسطینی قیدی کے ساتھ گہرے تعلقات کا رازفاش ہوا ہے۔ قیدی کو وسطی اسرائیل میں ایک حملے میں ملوث ہونے کے بعد عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ایک خاتون فوجی کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ یہ رشتہ اتفاق رائے سے نہیں تھا اور اسے اس پر مجبور کیا گیا تھا، لیکن ایک پولیس افسر نے تصدیق کی کہ ایسے شواہد موجود ہیں جو اس کی کہانی کو نمایاں طور پر کمزور کرتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *