قومی خبریں

خواتین

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں مزید 2 فلسطینی نوجوان جاں بحق

رواں برس اسرائیلی جارحیت میں تاحال 250 سے زائد فلسطینی نوجوان شہید ہوچکے ہیں جب کہ 25 سے زائد یہودی مارے گئے ہیں۔

غزہ: اسرائیلی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی میں مزید 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا۔میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی شناخت 21 سالہ اسید ابو علی اور 32 سالہ عبدالرحمان ابو دغاش کے نام سے ہوئی ہے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نور شمس پناہ گزین کیمپ میں ایک عمارت کو تباہ کیا گیاہے جس میں عسکریت پسندوں کا کمانڈ سنٹر، بارودی مواد کا ذخیرہ اور بم بنانے کا کارخانہ بھی تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چھاپا مار کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سڑکوں کے نیچے نصب کئی بموں کو دھماکے سے اڑایا اور فوج پر فائرنگ کی اور دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق جوابی فائرنگ میں دو فلسطینی نوجوان ہلاک ہوگئے۔یاد رہے کہ رواں برس اسرائیلی جارحیت میں تاحال 250 سے زائد فلسطینی نوجوان شہید ہوچکے ہیں جب کہ 25 سے زائد یہودی مارے گئے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *