
نئی دہلی ،8ستمبر (میرا وطن نیوز )
درگاہ پنجہ شریف کی منتظم’ انجمن حسینی (رجسٹرڈ) دہلی کے نو منتخب صدر حاجی مجاہد حسن نے کہا کہ شیعہ جامع مسجد دہلی کشمیری گیٹ کے امام مولانا سید محمد علی محسن تقوی، مولانا رئیس احمد جارچوی،سید قسیم حیدر رضوی اور جعفر عباس سمیت درگاہ اور انجمن سے وابستہ شہر کی اہم معزز شخصیات کی سر پرستی میں انجمن کی سابقہ باڈی کے ذریعہ جاری کاموں اور زیر غور منصوبوں کو آگ بڑھاءیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ پنجہ شریف شہر کی قدیم تاریخی دینی درسگاہ ہے اور یہاں دہلی ہی نہیں بلکہ ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مند زیارت کے لئے آتے ہیں اور انہیں بنیادی ضروری سہولیات مہیا کرانا ہماری ذمے داری بنتی ہے جس کی ٹیم کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔
اس موقع پر حاجی زاہد حسن نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اس قدیمی اورمشہو رانجمن میں عہدہ حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ اس سینکڑوں سال پرانے تاریخی مذہبی مقام کی حفاظت، ترقی اور قومی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن کے افراد نے فعال، قابل اور قوم کا دردر کھنے والے افراد کو منتخب کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہماری یہ نئی ٹیم مل کرانجمن اور تاریخی مذہبی مقام کے لیے پوری ذمہ داری اور ایمانداری سے کام کرے گی۔ نو منتخب صدر حاجی زاہد حسن نے کہا کہ درگاہ پر حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کے ذریعہ کربلا میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دین اسلام کو بچانے کے لئے دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں محرم الحرام سے چہلم اور آخری تعزیہ نکلنے تک شیعہ جامع مسجد کشمیر ی گیٹ سے قدیمی تاریخی جلوس برآمد ہو کر درگاہ پنجہ شریف میں اختتام پذیر ہو تے ہیں، ساتھ ہی ساتھ سال سے سال بھر تک مجالس اور سالانہ مجالس وغیرہ کے پروگرام منعقد ہوتے ہیں نءی باڈی کی کوشش رہے گی یہاں پہنچنے والے زائرین اور عقیدت مندوں کو بنیادی سہولیات مہیا کراءی جانیں۔حاجی زاہد حسن نے عوام کو یقین دلایا کہ انجمن کے کاموں کو شفافیت، ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ انجام دیا جائے نءی ٹیم کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔
No Comments: