Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

فیض سیفی کے انتقال سے سیفی خاندان غم میں ڈوبا

گڈکری اور کئی شخصیات کا خراج عقیدت پیش

نئی دہلی،7ستمبر (میرا وطن نیوز )
قومی راجدھانی میں واقع سیفی اسپتال کے ڈائریکٹر اور سماجی سرگرمیوں سے وابستہ نوجوان فیض سیفی (30) کے اچانک انتقال کی خبر سے اہلِ خانہ، رشتہ داروں، خیرخواہوں اور سماجی شعبے سے وابستہ لوگو ں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ملنسار اور سادہ مزاج فیض سیفی اپنے خاندان کے ساتھ دہلی کے نہال وہار علاقے میں رہتے تھے۔ وہ ورلڈ پیس ہارمنی کے چیئرمین حاجی محمد شکیل سیفی کے صاحبزادے تھے۔ فیض سیفی کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے وابستہ کئی اہم شخصیات نے سوگوار خاندان کی رہائش گاہ پہنچ کر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیرِ اعلیٰ غلام نبی آزاد، مرکزی وزیر نتن گڈکری، سابق مرکزی وزیر مینکا گاندھی ، راجیہ سبھا کے رکن وویک تنکھا، رکنِ پارلیمان پردیپ کمار سنگھ سمیت کئی عوامی نمائندوں نے اہل خا نہ سے ملاقات کی اور فیض کے اچانک انتقال کو انتہائی تکلیف دہ اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔
بلیماران کے رکن اسمبلی عمران حسین ،مٹیا محل کے رکن اسمبلی آل محمد اقبال اور چاندنی چوک رکن اسمبلی پو پنر دیپ ساہنی بھی تعزیت کے لیے پہنچے۔
فلم اور ٹیلی ویژن کی دنیا سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ بھا رتی ٹیلی ویژن اور فلم پروڈیوسر ایکتا کپور اور اداکار شیکھر سمن نے پیغامات بھیج کر افسوس کا اظہار کیا۔ اداکارہ پونم ڈھلون، سابق رکنِ پارلیمان اور اداکارہ جیہ پردا سمیت کئی شخصیات نے فیض سیفی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور گھر پہنچ کر حاجی محمد شکیل سیفی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر جامع مسجد کے شاہی امام سید شعبان بخاری، رکنِ پارلیمان رام ویر سنگھ بدھوڑی، بی جے پی رہنما شاہنواز حسین، مختلف ریاستوں کے اراکینِ اسمبلی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی خاندان کے ساتھ کھڑی نظر آئیں۔ میرٹھ کے ایس ایس پی راجیش کمار، آئی پی ایس افسر راجندر سنگھ ساگر سمیت پولیس اور انتظامی شعبے سے وابستہ لوگوں نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
فیض سیفی کی یاد اور ان کی روح کے سکون کے لیے 10 ستمبر 2025 کو صبح 10 بجے سیفی فارم ہاو ¿س، نئی دہلی میں دعائیہ مجلس منعقد کی جائے گی۔ خاندان نے تمام خیرخواہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دعائیہ مجلس میں شرکت کرکے مرحوم فیض سیفی کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔فیض سیفی کا یوں اچانک دنیا سے چلے جانا خاندان کے لیے ایسا گہرا صدمہ ہے، جس کی تلافی ممکن نہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *