Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ستیہ نکیتن حادثے پر ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا اظہار تعزیت

اروند کجریوال ،دیویندر یادو اور بھاردواج حادثے کےلئے دہلی سرکار کو ذمے دار ٹھہرایا

نئی دہلی، 6 ستمبر (میرا وطن نیوز)
جنوب مغربی دہلی میں اتوار کے روز بارش کے دوران دہلی یونیورسٹی کے ساوتھ کیمپس کے قریب ستیہ نکیتن میں (پی جی) عمارت گرنے پرایل جی تر نجیت سنگھ سندھو اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اس حاد ثے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے تمام متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مکمل باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں اور جائے وقوعہ پر تیز رفتار امدادی کارروائیاں یقینی بنائیں۔مقامی رکن پارلیمنٹ بانسری سوراج اور رکن اسمبلی انل شرما جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ رکن اسمبلی انل شرما نے حادثے کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچے پڑھنے آتے اور قیام کرتے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراروند کجریوال نے ستیہ نکیتن عمارت حادثے پر دہلی سرکار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار کی لا پرواہی کی وجہ سے اب تک کئی حادثے ہوچکے ہیں سرکار کو نیند سے جاگنا چاہئے ۔بڑی سطح پر ایکشن لے کر شہریوں کی حفاظت کو پابند بنانے کی ضرورت ہے ۔آپ کے دہلی انچارج سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی کی سڑکیں تالاب بنی ہوئی ہیںاور انتظا می سرد مہری نے پوری دہلی کی رفتار روک دی ہے ۔بارش نے ریکھا سرکار کے جھوٹے دعوﺅں کی پول کھول کر رکھ دی ہے ۔
دہلی پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے ستیہ نکیتن آر کے پورم علاقے میں عمارت گرنے پر گہرا دکھ ظاہر کیا ۔انہوں نے حادثے میں جان گنوانے والے خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔دہلی کے میئر پرویش واہی نے اس حادثے پر دکھ ظاہر کیا اور مہلوک خاندانوں کو ہر ممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *