
نئی دہلی،6ستمبر(میرا بوطن نیوز)
الحکہ فاﺅنڈےشن کے مرکزی دفتر واقع ذاکر نگر مےں اتوارکو سےرت پاک صلعم پر اےک روحانی جلسہ منعقد کےا گےا۔اس پروگرام مےں ڈاکٹر رےحان ندوی نے مہمان خصوصی کی حےثےت سے شرکت فرمائی اور مفتی شا ہد سرور نے جلسہ کی صدارت کی۔جلسہ کا آغاز حافظقاری محمد مزمل کی تلاوت کلام پاک معہ ترجمہ سے کےا گےا۔ اس کے بعد محمد صلعم کی شان میں محمد حسان ندوی اور اسرارلحق نے نعت پاک پےش کی گئی۔ اس کے بعد فاﺅنڈےشن کے سکریٹری سےد شعےب احمد نے فاﺅنڈےشن کا مختصر تعارف پےش کےا اور فاﺅنڈےشن کے اغراض و مقاصد سے حاضرےن کو متعارف کراےا۔
اس موقع پر فاﺅنڈےشن کے چےرمےن ڈاکٹر ضےاءالدےن احمد نے مقصد بعثت رسول صلعم پےش کرتے ہوئے فرماےا کہ محمد صلعم ہر قوم اور ہر زمانہ کے لئے رحمت ، بشےر و نذےر بنا کر بھےجے گئے ، اسی کے ساتھ آپ صلعم نے زندگی کے نہ صرف ہر پہلو پر ہداےات و اصول و ضوابط پےش کئے بلکہ اپنی زندگی مےںان اصولوں پر عمل کرکے عملی نمونہ بھی پےش کےا۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر رےحان ندوی نے کہا کہ قرآن اورمحمد صلعم کی تعلےمات مےں حصول علم پر انتہائی اہمےت دی گئی ہے۔ قرآن مےں اللہ کا فرمان اللھم رب زدنی علما ےعنی اے اللہ مےرے علم مےں اضافہ فرما، © دعا بتاکر علم کی اہمےت پر زور دےا گےا۔ اس موقع پر مفتی شاہد سرورنے محمد صلعم کی عظمت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہمےں آپ صلعم کا نام بہت ادب و احترام سے لےنا چاہئے اور آپ کے نام کے فور ا بعد درود پرھنا کبھی بھولنا نہی چاہئے ۔
اس موقع پر اےک سےرت النبی صلعم پر اےک کوئز کمپٹےشن کا انعقاد کےا گےا جس مےں تقرےبا تےس سے زائد افراد نے شرکت کی، اول، دوئم اور سوئم مقام حاصل کرنے والے شرکاءکے ناموں کا اعلان کےا گےا جن کو با لترتےب محمد توفےق رضا(اول) ،، محمد ذوالفقار (دوئم)، رئےس احمد اور خواجہ مدبر حےات (سوئم) کو فاﺅنڈ ےشن کے 15 نومبر کو انڈےا اسلامیک کلچرل سےنٹر، لودھی روڑ، نئی دہلی مےں منعقد ہونے والے سالانا جلسہ مےں انعامات سے نوازاجائے گا۔
پروگرام کے اختتام پر فاﺅنڈےشن کی جانب سے محمد شعےب، ممبر ، اےڈوائزری بورڈ نے لوگوں اور مہمانان کا شکرےہ ادا کےا۔پروگرام کی نظامات کے فرائض محمد حسان ندوی نے ادا کئے۔ پروگرام کو آرگنائز کرنے مےں مصطفی عالم، جاوےد، سعد احمد، سےدمحمد معاذوغےرہ نے تعاون کےا۔
No Comments: