
نئی دہلی،5ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند نے دہلی کے ساکیت پولیس اسٹیشن میں دو خواتین صحافیوں شاہین خان اور نفیسہ خان کے ساتھ مارپیٹ اور بدسلوکی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی فوری اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا کے لیے جاری ایک بیان میں جماعت اسلامی ہند کی قومی سکر یٹر ی رحمت النساءعبدالرزاق نے کہا کہ ہم ساکیت پولیس اسٹیشن میں دو خواتین صحافیوں کے ساتھ مارپیٹ اور بدسلوکی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
اس موقع پررحمت النساءنے کہا کہ جماعت اسلامی ہند انڈین ویمنز پریس کورپس، دہلی یونین آف جرنلسٹس، پریس ایسوسی ایشن اور کیرالا یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کی جانب سے غیر جانب دارانہ تحقیقات کے مطا لبے کی تائید کرتی ہے اور دہلی پولیس کمشنر سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تحقیقات آزادانہ، شفاف اور قابل اعتماد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ذمہ دار اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ دونوں خاتون صحافیوں کے لیے انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں اور سماج کو یہ واضح پیغام دیں کہ خواتین کے خلاف تشدد، اسلاموفوبیا اور صحافتی آزادی پر حملے قطعی برداشت نہیں کئے جا ئیں گے۔
No Comments: