Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈبلیو پی آئی کی قومی خواتین ونگ نے خواتین صحافیوں پر مبینہ تشدد کی مذمت کی

نئی دہلی،4 ستمبر(میرا وطن نیوز)
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی خواتین ونگ نے نئی دہلی کے ساکیت پولیس اسٹیشن میں دو آزاد خوا تین صحافیوں، شاہین خان اور نفیسہ خان کے ساتھ مبینہ تشدد، غیر قانونی حراست اور مذہبی شناخت کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی سخت مذمت کی ہے۔ یہ واقعہ 3 ستمبر کو پیش آیا تھا۔
قومی خواتین ونگ کی کنوینر اور پارٹی کی نیشنل جنرل سکریٹری محترمہ شیما محسن نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں صحافی ایک عوامی پروگرام میں سوالات کرنے کے بعد اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں کہ انہیں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے زبانی ہراسانی اور جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
دہلی پولیس کمشنر اور وزارتِ داخلہ واقعے کی جواب دہی یقینی بنائیں اور صحافیوں، بالخصوص خواتین صحا فیوں، کے لیے ایسا محفوظ اور امتیاز سے پاک ماحول یقینی بنائیں جہاں وہ بلاخوف اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے سکیں، خواہ ان کا تعلق کسی بھی جنس، مذہب یا سماجی پس منظر سے ہو۔
ڈبلیو پی آئی کا قومی خواتین ونگ شاہین خان اور نفیسہ خان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان تمام آزاد صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہے جو دباو ¿ اور خوف کے باوجود سچائی، آزادی اظہار اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *