
نئی دہلی، 2 ستمبر(میرا وطن نیوز )
ہفتہ وار ‘گلاب بھارت’ (نئی دہلی سے شائع ہونے والا) اپنے 42 ویں سال میں داخل ہونے کے موقع پر، ‘گلاب بھارت’ خاندان نے مختلف شعبوں جیسے صحافت، تصنیف اور سماجی خدمات میں نمایا ں خدمات انجام دینے والے افراد کو یادگاری نشانات اور شال سے نوازا۔
پرنٹ میڈیا میں دو دہائیوں سے زیادہ خدمات انجام دینے کے بعد — جس میں مایا منوہر کہانیاں میگزین، ممبئی میں قائم ہفت روزہ بلٹز، اور سہارا میڈیا نیوز نیٹ ورک کے دہلی اور جموں و کشمیر بیورو کے ساتھ کام کرنے کے ساتھ ساتھ سہارا وقت نیوز چینل کے ساتھ طویل عرصے تک خدمات انجا م دینے کے بعد، ستیش ورما اس وقت میگزین اور جموں کشمیر کے میڈیا انچارج* کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔سینئر صحافی اور مصنف ستیش ورما کو نہ صرف ان کی صحافت بلکہ ان کتابوں کے لیے بھی اعزاز دیا گیا جو انھوں نے پاکستان، پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر اور چین کی سرحد سے متصل شمالی علاقوں کے دوروں کے دوران اپنے زمینی سطح کے تجربات کی بنیاد پر لکھی تھیں۔
اس موقع پر ہفتہ وار ’گلاب بھارت‘ کے ایڈیٹر سردار ہرپال سنگھ بھاٹیہ خصوصی طور پر موجود تھے۔ سریند ر کور اور گرپریت کور نے بھی اس شاندار تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مصنف اور سینئر صحافی ستیش ورما نے اپنے طویل صحافتی کیرئیر کی بصیرت کا اظہار کیا اور ان زمینی حقائق کو بیان کیا جن کا مشاہدہ انہوں نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے اپنے دوروں کے دوران کیا تھا۔
اس تقریب میں جن اہم شخصیات کو نوازا گیا ان میں سماجی کارکن راجندر کمار گپتا، انجینئر اے کے گپتا، ڈاکٹر ابھیمنیو رانا، بھوپیندر جھا، بی ایس ناگر، صحافی رویندر گپتا، گریما وجانی، گورو وجانی، سومناتھ لامبا، پردیپ کمار، اور بیرندر کمار شامل تھے۔ مصنف اور سینئر صحافی ستیش ورما نے ہفتہ وار گلاب بھارت کے ساتھ اپنی وابستگی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح سینئر صحافی سردار ہرپال سنگھ بھاٹیہ کی رہائش گاہ راجدھانیکے ممتاز صحافیوں کے اجتماعات کی میزبانی کرتی تھی۔ انہوں نے ان حالات پر غور کیا جن کے تحت سردار ہرپال سنگھ بھاٹیہ نے ہفتہ وار گلاب بھارت کا آغاز کیا اور اس اشا عت کے 42ویں سال میں داخل ہونے پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ ستیش ورما نے گلاب بھارت کے پہلے ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
No Comments: