
نئی دہلی، 3 ستمبر(میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کی ایجوکیشن کمیٹی کے جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں ایڈوکیٹ یوگیش ورما اور امت کھرکھری نے بالترتیب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لیے نامزد کیا ۔ ان عہدوں کے لیے کی طرف سے کوئی نامزدگی داخل نہیں کی گئی۔ چنانچہ دونوں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔
آج ایم سی ڈی ہیڈ کوارٹر میںبلامقابلہ منتخب ہونے پر ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ یوگیش ورما نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ایک بار پھر ان پر اعتماد کیا ہے، اور وہ اس اعتماد کے لیے شکر گزار ہیں۔نومنتخب ڈپٹی چیئرمین امت کھرکھری نے بھی پارٹی قیادت اور تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے چیئرمین کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں ایم سی ڈی کے تقریباً 1,500 پرائمری اسکولوں میں بچو ں کو بہتر ، اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنا، اسکولوں کے اندر بنیادی سہولیات کو مضبوط بنانا، اور ان کے تعلیمی اور بنیا دی ڈھانچے کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہے۔
No Comments: