Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

رجسٹرار کے خلاف مبینہ ہتک آمیز پروپیگنڈہ کے معاملے میں جامعہ نگر تھانہ میں شکایت

جامعہ طلبہ نے ان کے خلاف گردش کرنے والے مبینہ ہتک آمیز مواد کی جانچ کیاکا مطالبہ

نئی دہلی،3ستمبر (میرا وطن نیوز )
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بڑی تعداد میں طلبہ نے جامعہ نگر تھانے سے رجوع کرتے ہوئے بھوپیندر پال سنگھ چمار اور حارث الحق کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ طلبہ کا الزام ہے کہ مذکو رہ دونوں افراد یونیورسٹی رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی کے خلاف جھوٹا اور ہتک آمیز مواد پھیلا رہے ہیں۔ طلبہ کے مطابق پروفیسر رضوی ایک تجربہ کار ماہر تعلیم ہیں، جنہوں نے تدریس، تحقیق اور انتظامی خدمات کے ایک طویل دور کے بعد جامعہ کے اس قانونی و آئینی عہدے کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔
طلبہ نے پولیس سے براہِ راست رجوع کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف گردش کرنے والے الزامات اور ان کی بنیاد میں موجود مواد کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔ مظاہرین میں شامل متعدد طلبہ نے کہا کہ وہ رجسٹرار کے ساتھ ساتھ جامعہ کے وقار اور ساکھ کے تحفظ کے خواہاں ہیں۔انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مواد کے پھیلاو ¿ کے ذرائع کا سراغ لگایا جائے، اس میں موجود دعووں کی صداقت کی جانچ کی جائے اور یہ معلوم کیا جائے کہ آیا اس عمل میں کسی قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *