Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی جل بورڈ ایس ٹی پی گھوٹالہ معاملے میں ستیندر جین کو ضمانت

نئی دہلی، 3 ستمبر (میرا وطن نیوز )
دہلی کی راوز ایونیو کورٹ نے دہلی جل بورڈ ایس ٹی پی گھوٹالہ میں دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کو ضما نت دے دی ہے۔ عدالت نے جین کو 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کے دو ضمانتیوں کو پیش کرنے کی شرط پر ضمانت دی۔ عدالت نے 25 اگست کو ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
سماعت کے دوران، ستیندر جین کی جانب سے پیش وکیل نے کہا کہ جین کی گرفتاری کیس درج ہونے کے 27ماہ بعد کی گئی ہے، انہیں صرف ایک بار پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ اس پر اے سی بی نے کہا تھا کہ جین عادتاً مجرم ہیں۔ ستیندر جین اور دیگر ملزمان کو 18 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ستیندر جین کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل منیندر سنگھ نے جین کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ انہوں نے دلیل دی کہ جین کی گرفتاری کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی جو سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *