Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سائیکل گھوٹالے کو لے کر دہلی سکریٹریٹ کے باہرمظاہرہ

آپ نے وزیر تعلیم آشیش سود کی بر طرفی کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، 31اگست (میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے اسکولی طالبات میں تقسیم کی گئی سائیکلوں کی خریداری میں ہوئے کروڑوں روپے کے گھوٹالے کے خلاف پیر کو دہلی سکریٹریٹ کے باہر زبردست احتجاج کیا۔ آپ کے دہلی پردیش صد ر سوربھ بھاردواج کی قیادت میں ہونے والے اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں پارٹی رہنما ¶ں اور کارکنوں نے شرکت کی اور ریکھا گپتا سرکار کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سائیکل گھوٹالے میں سرکارکو فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنی چاہیے اور وزیر آشیش سود کو برطرف کرنا چاہیے۔مظاہرے میں ایم ایل اے عمران حسین ،کلدیپ کمار ، امانت اللہ خان اور زبیر احمد چودھری وغیرہ موجود رہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ ریکھا گپتا سے ملاقات کے لیے گئے تھے، لیکن وہ نہیں ملیں۔ اب منگل کو ہم ایل جی سے ملاقات کریں گے اور سائیکل سمیت دیگر گھوٹالوں میں کارروائی کرنے کی درخواست کریں گے۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ اسکول کی چھوٹی چھوٹی بچیوں میں تقسیم کی جانے والی سائیکلوں میں سرکارنے 40کروڑ روپے کی بدعنوانی کی ہے، یہ سب کے سامنے ہے۔ جو سائیکل بازار میں 4000روپے میں مل رہی ہے، ہم نے بھی 4000روپے کی سائیکل خریدی اور اس پر 200روپے ٹیکس ادا کیا۔ لیکن جب سرکارنے ایک لاکھ 30ہزار سائیکلیں خریدیں تو سرکار نے ایک سائیکل 7000روپے میں خریدی۔ یعنی سرکار اور ٹھیکیدار نے مل کر سائیکلوں پر تقریباً 40کروڑ روپے کا کمیشن کھایا ہے۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *