Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سادات امروہہ ویلفیئر آرگنائزیشن کا چوتھا سالانہ تقسیم ایوارپروگرام منعقد

ہائی اسکول و انٹر کے ٹاپرطلباءو طالبات کے درمیان ایوارڈ تقسیم کئے گئے

امروہہ ،31اگست (میرا وطن نیوز )
سادات امروہہ ویلفیئر آرگنائزیشن دہلی کے زیر اہتمام چوتھا سالانہ تقسیم ایوارڈ فنکشن آئی ایم انٹر کالج میں منعقد ہوا جس میں ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں ٹاپر طلباءو طالبات کو حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔پروگرام کی صدارت سید حسن امام نے کی۔ جلسے کا آغاز شہریار عمران کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا ۔ اس کے بعد ساحل امروہوی نے بارگاہِ رسالت میں نعتِ پاک کا نذرا نہ پیش کیا ۔
تقریب میں تشریف لائے مہمانوں کا خیر مقدم اور استقبال الحاج حسن بن علی رضن نے کرتے ہوئے ٹاپر طلباءو طالبات کو دیے جانے والے ایوارڈز کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی ۔اس دوران طلبہ کو کچھ ایوارڈز دیے گئے، پہلا ایوارڈ صفدر نقوی میموریل ایوارڈ آئی ایم انٹر کالج میں ہائی اسکول کے ٹاپر کو دیا گیاجس میں5 ہزار روپیہ نقد، ٹرافی اور سرٹیفکیٹ ، دوسرا ایوا رڈ ہما میموریل ایوارڈ جو آل احمد انٹر کالج میں انٹر کی طالبہ کو دیا گیا جس میں 5ہزار روپیہ نقد، ایوا رڈ اور سر ٹیفکیٹ ، تیسرا ایوارڈ عروج فاطمہ میموریل ایوارڈ جو آئی ایم انٹر کالج میں انٹر کی ٹاپر طالبہ کو دیا گیا جس میں پانچ ہزار روپیہ ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ اور چوتھا ایوارڈ مسعودہ خاتون میموریل ایوارڈ جو آلِ احمد انٹر کالج میں ہائی اسکول کے ٹاپر کو دیا گیا جس میں پانچ ہزار روپیہ ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ شامل ہے۔
اس کے علاوہ پانچواں ایوارڈ زوار احمد میموریل ایوارڈ سی بی ایس ای بورڈ میں ہائی اسکول میں ٹاپر کو دیا گیا جس میں پانچ ہزار روپیہ ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ ، چھٹا ایوارڈ محبوب حسین میموریل ایوارڈ انٹر کے ٹاپر اسٹوڈنٹس کو دیا گیا جس میں پانچ ہزار روپیہ ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ شامل ہے ۔70فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس کو ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے سرفراز کیا گیا جن کی تعداد 24 تھی۔ جبکہ آر گنائزیشن کے اغراض ومقاصد کو الحاج عباس رضا راجو نے تفصیل سے بیان کیا۔
افتتاحی کلمات علام سجاد صدر آرگنائزیشن نے پیش کیے جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر لادلے رہبر نے اپنے مخصوص انداز میں انجام دیے۔ ڈاکٹر مبارک نے منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ پروفیسر ناشر نقوی، ڈ اکٹر جمشید کمال، مولانا احسن اختر سروش، ڈاکٹر چندن امروہوی، خورشید زیدی، سہانہ نقوی، حسن محمدنقو ی نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے اختتام پر الحاج سید رضی نقوی نائب صدر نے تمام حاضر ین کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں ولایت علی، اقبال حیدر، سید شیبان قادری، تاجدار مجتبیٰ، شارق ریاض، شاندار مجتبیٰ، سبط سجاد، مجاہد عباس، شانِ مہدی، محمد علی، امان حیدر، شہناز عالم، شباب حیدر، ڈاکٹر شادما ن، سہیل مرتضیٰ کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین، والدین اور طلباءو طالبات موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *