Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

انڈین یوتھ کانگریس کی جانب سے آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر کے باہراحتجاجی مظاہرہ

بی جے پی آر ایس ایس کی امتیازی ذہنیت کے خلاف مانوسمرتی کو کیاگیا نذر آتش

نئی دہلی، 30 اگست(میرا وطن نیوز )
انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کی قیادت میں اتوار کو دہلی کے جھنڈے والان میں آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر کے باہر بی جے پی-آر ایس ایس کی امتیازی ذہنیت کے خلاف مانوسمرتی کو جلا کر احتجاج کیا۔احتجاج کے دوران ادے بھانو چِب نے آئین کی ایک کاپی ہاتھ میں رکھتے ہوئے سنگھ ہیڈکوارٹر کے باہر مانوسمرتی کو جلایا۔ آئی وائی سی کے قومی جنرل سکریٹری ہری کرشنا اور یوتھ کانگریس کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
مظاہرے کے دوران دہلی پولیس نے ادے بھانو چب کو حراست میں لے لیا اور پہاڑ گنج پولیس اسٹیشن لے گئی۔ اس کارروائی کے خلاف یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے پہاڑ گنج پولیس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر دہلی پردیش یوتھ کانگریس کے صدر اکشے لکرا نے مانوسمرتی کے صفحات کو جلایا اور کہا کہ ملک میں مانوسمرتی نہیں بلکہ بابا صاحب کے آئین کے تحت چلیں گے، کیونکہ یہ ملک گاندھی کا ہے، گوڈسے کا نہیں۔
اس موقع پر ادے بھانو چِب نے کہا کہ آر ایس ایس-بی جے پی کا نظریہ مانوسمرتی سے متاثر ہے، جو دلت مخالف ہے۔ ملک میں دو نظریات کے درمیان لڑائی چل رہی ہے: وہ آئین کی اور دوسری بی جے پی-آر ایس ایس کی۔ اتراکھنڈ میں کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے کے پروگرام کے بعد اسٹیج کی ’تطہیر‘ نہ صرف ایک فرد کی بلکہ ملک کے کروڑوں دلتوں اور خود آئین کی روح کی توہین ہے۔ ہم اس ذات پات کی ذہنیت کے خلاف لڑتے رہیں گے کیونکہ یہ ملک آئین کے تحت چلے گا، مانوسمرتی سے نہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *