Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

تہوار کے دن ٹریفک جام اور کھودی ہوئی سڑکوں سے مسافر پریشان رہے:دیویندر یادو

بڑے بازاروں، سڑکو ں اور آمدورفت کے راستوں پر ٹریفک کی حالت تشویشناک تھی

نئی دہلی،28اگست (میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ راجدھانی کے باشندوں کو بی جے پی سرکار کی لاپرواہی او ر بدانتظامی کی وجہ سے رکشا بندھن کے موقع پر بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بڑے بازاروں، سڑکو ں اور آمدورفت کے راستوں پر ٹریفک کی حالت تشویشناک تھی، اس کے باوجود سرکار اور متعلقہ ادار ے محض تماشائی بنے رہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ تہوار کے دوران مسافروں کی تعداد میں اضافے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔ بسوں کے بیڑے میں اضافے یا اضافی خدمات فراہم کر نے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔ جس کے باعث لوگ گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے اور اپنی منزل تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دیویندر یادو نے کہاکہ دہلی بھر میں مختلف مقامات پر سڑک کی کھدائی کے جاری کام نے صورتحال کو مز ید خراب کر دیا ہے۔ تہوار سے قبل کھودی گئی سڑکوں اور راستوں کی بروقت ٹریفک کی روانی کے لیے مرمت یا بحالی نہیں کی گئی۔ نتیجتاً تنگ سڑکیں، مسدود راستے اور افراتفری کی وجہ سے کئی علاقوں میں طویل جام رہا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *