Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

برہما کماری آشرم میں رکشا بندھن کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا

رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پربرہماکماری نے پما کوباندھی راکھی

نئی دہلی،27اگست (میرا وطن نیوز )
راجوری گارڈن کے برہما کماری آشرم میں بہن بھائی کے درمیان مقدس محبت اور اعتماد کی علامت رکشا بندھن تہوار عقیدت اور گرمجوشی کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر برہما کماری بہنوں، بشمول بی کے شکتی دیدی جی (راجوری گارڈن سروس سنٹر کی ڈائریکٹر) نے نیشنل اکالی دل کے صدر اور ’اینگری مین‘ کے خطاب سے اعزاز یافتہ پرمجیت سنگھ پما کو راکھی باندھ کران کی خوش، صحت مند اور روشن زندگی کی کامنا کی، اور انہیں معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کام جاری رکھنے کا آشیر واد دیا۔
اس موقع پربی کے شکتی دیدی نے کہا کہ پرمجیت سنگھ پما طویل عرصے سے عوامی بھلائی کے لیے کام کر نے اور ضرور ت مندوں کی مدد کے لیے وقف ہیں۔ اس کا مقصد معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا اور لوگو ں کے مسائل کو نمایاں طور پر اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی خدمت کے میدان میں ان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور اس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس طرح کے عوامی جذبے والے اقدامات کو آگے بڑھاتے رہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *