Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پریس کلب کی صدر کا ’مودی چالیسا‘ پروگرام سے کلب کی وابستگی سے انکار

پورے معاملے کی جانچ کے بعد ضروری اقدامات کیے جائیں گے:سنگیتا بروا

نئی دہلی، 22 اگست (میرا وطن نیوز)
پریس کلب آف انڈیا کی صدر سنگیتا بروا نے 20 اگست کو پریس کلب کے احاطے میں منعقد کیے گئے ’مودی چالیسا‘ پروگرام سے کلب کی کسی بھی طرح کی وابستگی سے انکار کیا ہے۔ہفتہ کی دیر شام جاری کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں پریس کلب کی صدر نے کہا کہ احاطے میں یہ پروگرام مبینہ طور پر ’دھوکے سے‘ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
اس موقع پرسنگیتا بروا نے کہا کہ پریس کلب کے احاطے میں منعقد ہونے والے پروگراموں کے لیے پہلے سے طے شدہ قواعد موجود ہیں اور مذکورہ واقعہ ان قواعد کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی تکرار روکنے کے لیے قواعد کو مزید سخت کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ 20 اگست کو منعقد ہونے والے اس پروگرام سے پریس کلب آف انڈیا کا کوئی سرکاری تعلق نہیں تھا۔
پریس کلب کی صدر نے الزام عائد کیا کہ میڈیا کے بعض حلقوں نے اس واقعے کو غلط انداز میں پیش کیا ، جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ پروگرام میں پریس کلب کی باضابطہ شمولیت تھی۔انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کی جانچ کے بعد ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور پروگراموں کے انعقاد سے متعلق قواعد کا بھی جائزہ لیا جائے گا

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *