Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ماسٹر پلان 2047: پرانے فصیل بند شہر کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے

شاہجہان آباد کی تاریخی شناخت بچاتے ہوئے ترقی ضروری : شاہد گنگوہی

نئی دہلی،22اگست (میرا وطن نیوز )
دہلی کے تاریخی فصیل بند شہر شاہجہان آباد کے لیے ماسٹر پلان 2047 کو اہم قرار دیتے ہوئے سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے کہا ہے کہ پرانی دہلی کو صرف گنجان آبادی یا تجارتی علاقہ نہیں بلکہ دہلی کے زندہ تاریخی اور ثقافتی ورثے کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ان کے مطابق شاہجہان آباد کی شناخت صرف تاریخی عمارتوں تک محدود نہیں بلکہ اس کی قدیم گلیاں، بازار، کٹرے، حویلیاں، مساجد، مذہبی مقامات، روایتی کاروبار اور تہذیبی زندگی بھی اس کا حصہ ہیں۔ اس لیے ترقی کے نام پر اس تاریخی شہری ساخت کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔
محمد شاہدگنگوہی نے کہا کہ ماسٹر پلان 2047 میںکنزرویشن ہیریٹیج کے ساتھاربن ریگولرائزیشن پر توجہ ضروری ہے، تاکہ پرانی دہلی کے باشندوں کو بہتر سڑکیں، سیوریج، صفائی، فائر سیفٹی، بجلی اور دیگر بنیا دی سہولیات بھی ملیں اور تاریخی کردار بھی محفوظ رہے۔انہوں نے پریسنسٹس کلچرل کے تصور کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی ورثے کو کسی ایک عمارت تک محدود رکھنے کے بجائے اس سے وابستہ گلی، بازار، مذہبی مقام اور پورے شہری ماحول کو مجموعی طور پر محفوظ کیا جانا چاہیے۔
محمد شاہد گنگوہی نے کہا کہ ترکمان گیٹ، مٹیا محل، چاند نی محل، جامع مسجد، اجمیر گیٹ اور دیگر علاقوں کے لیے ایم پی ڈی-2047 کے یوز لینڈ میپ اور متعلقہ زونل ڈیولہمنٹ پلان کا تفصیلی جائزہ ضروری ہے۔خصوصاً مساجد، قبرستانوں، مزارات اور وقف املاک کے بارے میں یہ واضح ہونا چاہیے کہ ماسٹر پلان میں ان کا لینڈ یوز،ہیریٹیج اسٹیٹس اور مستقبل کاڈیولپمنٹ ورک فریم کیا ہے۔
محمد شاہد گنگوہی نے کہا کہ 6 اور 7 جنوری 2026 کی درمیانی شب ترکمان گیٹ میں ہونے والی مبینہ انہدامی کارروائی کے بعد متعلقہ زمینوں کا ایم پی ڈی-2047لینڈ یوز میپ ، سابقہ ماسٹر پلان ،ریو ینیو /وقف ریکارڈ اور متعلقہ سرکاری احکامات سے تقابلی جائزہ بھی ضروری ہے۔
محمد شاہد گنگوہی نے کہا کہ’پرانا فصیل بند شہر صرف زمین اور عمارتوں کا مجموعہ نہیں بلکہ دہلی کی صدیوں پرانی تہذ یب کی زندہ تاریخ ہے۔ ترقی ایسی ہونی چاہیے جو شہری سہولیات بہتر کرے، لیکن تاریخ اور ورثے کو مٹائے نہیں۔‘

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *