Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی سرکار کے سائیکل گھوٹالے کی آپ نے اے سی بی میں کی شکایت

90کروڑ کی سائیکلوں کی خریداری میں 37کروڑ کا ہوا ہے گھوٹالہ :سنجیوجھا

نئی دہلی، 21اگست(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے چیف وہپ اور رکن اسمبلی سنجیو جھا نے جمعہ کو اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) میں بی جے پی کی دہلی سرکار میں ہوئے سائیکل گھوٹالے کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ براہِ راست دہلی کی عوام کے پیسوں سے جڑا ہوا ہے۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ اے سی بی اس پورے معاملے کی غیر جانب دارانہ اور گہرائی سے جانچ کرے اور جو بھی قصوروار پائے جائیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ بی جے پی کی دہلی حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ اسے عوام کے پیسے کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔
اس تعلق سے سنجیو جھا نے بتایا کہ آج ہم نے اینٹی کرپشن بیورو میں سائیکل گھوٹالے کے سلسلے میں شکا یت درج کرائی ہے۔ 90کروڑ روپے کی سائیکلوں کی خریداری میں تقریباً 37کروڑ روپے کا گھوٹالہ ہوا ہے۔ اس گھوٹالے سے متعلق تمام حقائق اور معلومات اے سی بی کے حوالے کر دی ہیں۔ہمیںامید ہے کہ اے سی بی ایمانداری کے ساتھ اس کی جانچ کرے گی، معاملے کی تہہ تک جائے گی اور جو بھی قصو روار ہوگا، اسے بخشا نہیں جائے گا۔سنجیو جھا نے کہا کہ ایک طرف ستیندر جین کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، جن کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، وہیں دوسری طرف اتنے سارے گھوٹالوں اور شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *