
دادری چھولس سادات ،24جولائی (میرا وطن نیوز )
موت ایک اٹل حقیقت ہے جس کا اعتراف ہر مذہب اور نظریے کے ماننے والے کر تے ہیں۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق دنیا فانی اور امتحان گاہ ہے، جہاں ہر ذی روح کو ایک مقررہ وقت پر موت کا ذا ئقہ چکھنا ہے۔ روزِ قیامت انسان کے ذرّہ برابر اعمالِ خیر و شر کا حساب ہوگا اور اسی کے مطابق جزا و سزا ملے گی۔ اس لیے دانش مند اور صاحبِ شعور افراد اسی عارضی زندگی میں اپنی دائمی کامیابی کی تیاری کر تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید سلمان رضا نقوی سرسوی نے امام بارگاہ دیوان خانہ،چھولس سادات میں مرحومہ ثمر فاطمہ بنت ارشاد حسین کی برسی کے موقع پر منعقدہ مجلسِ ایصالِ ثواب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔
ایامِ عزا کی مناسبت سے خطیب مجلس نے کہا کہ مکتبِ اہل بیت سے وابستگی دنیا و آخرت میں بلندیِ در جات کا مضبوط وسیلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسینؑ ایسی عظیم عبادت ہے جو انسان میں دینی شعور، بیداری اور حق شناسی پیدا کرتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جن اقوام اور معاشروں نے خلوصِ دل کے ساتھ عزاداریِ امام حسینؑ کو اپنایا، انہیں عزت، وقار اور سربلندی نصیب ہوئی۔
آخرِ مجلس میں مولانا نے حضرت سید الشہداءکی مظلومیت اور اسیرانِ کربلا کے دردناک مصائب بیان کیے،آخر خطاب میں مولانا نے حضرت سید الشہداءکی مظلومیت اور اسیران کربلا کے درد ناک مصا ئب کے چند مناظر پیش کیے بیان کیے۔ جبکہ حاضرین مجلس نے با آوازِ بلند گریہ و زاری کرتے ہوئے پ ±رسہ پیش کیا۔ مجلس میں سوز خوانی و مرثیہ خوانی حسن اختر المعروف نجمی چھولسی و ہمنوا نے انجام دی، مجلس میں کثیر تعداد میں مومنین و مسلمین نے شرکت کی ۔
No Comments: