
اکیڈمی کے چیئر مین اور ایم ایل سی شاہ عالم گڈو جمالی کی طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد
طلبا ءکی اس قابل قدراور نمایاں کامیابی کےلئے جامعہ ایلومنائی نے گڈو جمالی کو مبارکباد پیش کی
شاہ عالم تعلیم کے شعبہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سمیت اعظم گڑھ کے طلبا ءکی رہنمائی کر رہے ہیں
اعظم گڑھ ،20جولائی (میرا وطن نیوز )
اتر پردیش قانون ساز کونسل کے رکن(ایم ایل سی ) اور جامعہ ایلومنائی شاہ عالم گڈو جمالی کی چیئر مین شپ میں چل رہی اے پی ایس ریزیڈنشیل اکیڈمی کے طلبہ نے قومی سطح کے میڈیکل داخلہ امتحان نیٹ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آل انڈیا رینک حاصل کی ہے۔ طلبہ کی نمایاں کا میابی کی وجہ سے انہیں سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلہ پانے کے روشن امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ طلبہ کی اس قا بل قدرکامیابی پر اکیڈمی انتظامیہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے طلبہ کی محنت، ا سا تذہ کی لگن اور معیاری تعلیمی نظام کا ثمر قرار دیا ہے اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔جامعہ ایلو منائی نے اس شاندار کامیابی کے لئے طلبا کے ساتھ ساتھ شاہ عالم گڈو جمالی کو مبارکباد پیش کی ،جو تعلیم کے شعبہ میں جامعہ سمیت اعظم گڑھ کے طلبا کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔
موصولہ اطلاع کے مطابق اے پی ایس ریزیڈنشیل اکیڈمی میں مفت تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ میں سے محمد رمیز ولد محمد تابش نے 649نمبر حاصل کر کے آل انڈیا رینک میں 1544 ویں، ادیب حامد ولد محمد اعظم نے626 نمبر حاصل کر کے4091 ویں، مسکان بنت منوج کمار رام نے482 نمبر حاصل کر کے5387 ویں، زینب بانو بنت شاہ عالم نے 560 نمبر حاصل کر کے 29784 ویں، نشرہ عبداللہ بنت عبداللہ نے 558نمبر حاصل کر کے31125 ویں، عدنان خان ولد عتیق خان نے 544 نمبر حاصل کر کے34128 ویں، اقراءالرّحمٰن بنت کفیل الرّحمٰن نے550 نمبر حاصل کر کے 37536 ویں اورمحمد مجاہد خان ولد شہاب الدین خان نے 549نمبر حاصل کر کے 38049 ویں رینک حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
اس موقع پر اکیڈمی کے چیئرمین اور اتر پردیش قانون ساز کونسل کے رکن شاہ عالم گڈو جمالی نے تمام کامیاب طلبہ، ان کے والدین، اساتذہ اور اکیڈمی کے عملہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد ضلع کے ہونہار طلبہ کو مفت، معیاری تعلیم، باوقار تعلیمی ماحول اور بہترین رہنمائی فراہم کر کے انہیں نیٹ جیسے مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے اس دیرینہ خواب کو طلبہ نے اپنی محنت، اساتذہ کی کاوشوں اور والدین نے اپنے تعاون سے شرمندہ تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ مستقبل میں باصلاحیت اور حساس معالج بن کر ملک و قوم کی خدمت انجام دیں گے۔ انہوں نے ضلع کے تمام کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امسال کامیاب نہیں ہونے وا لے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ مایوس نہ ہوں بلکہ نئے عزم، محنت اور حوصلے کے ساتھ دوبارہ تیاری کریں، کامیابی ضرور ان کے قدم چومے گی۔
اکیڈمی کے مینیجر/سیکریٹری سی اے محمد نعمان نے بھی طلبہ کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتیجہ طلبہ کی شب و روز محنت، اساتذہ کی وابستگی اور والدین کے اعتماد کا بہترین ثمر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ طلبہ طب کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے کر ادارے کے ساتھ ملک کا نام بھی روشن کریں گے۔ اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غیاث اسد خان نے کامیاب طلبہ اور ان کے والد ین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پورے اے پی ایس ریزیڈنشیل اکیڈمی خاندان کے لیے با عث فخر اور دیگر طلبہ کے لیے باعثِ ترغیب ہے۔ انہوں نے تمام طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
No Comments: