Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جوہر یونیورسٹی رامپور قوم کی امانت ہے، اس کا تحفظ سرکار کی ذمہ داری ہے: تیج لال بھارتی`

یونیورسٹی کا وجود آئینی طور پر ہر قسم کے قانونی مراحل طے کرکے آیا ہے:ڈاکٹر سید احمد خاں

نئی دہلی،17 جولائی (میرا وطن نیوز)
حکیم اجمل خاں فورم فار پیس اینڈ کمیونل ہارمنی کے قومی صدر بزرگ سماج وادی لیڈر تیج لال بھارتی اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر سیداحمد خاں نے ایک مشترکہ بیان میں اترپردیش سرکارکو اس کی آئینی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ جوہر یونیورسٹی، رامپور بے شک انتہائی ایماندار اور ہردلعزیز رہنما اعظم خاں کے خون پسینہ سے بنائی گئی ہے، مگر اب یہ قوم کی امانت ہے، اس لیے اس کے تحفظ کی مکمل ذمہ داری اترپردیش سرکار پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہر یونیورسٹی کا وجود آئینی طور پر ہر قسم کے قانونی مراحل طے کرکے آیا ہے۔ اب اگر کسی قسم کی کوتاہی کے سبب کچھ خامیاں سامنے آرہی ہیں تو اس کو دور کیا جائے نہ کہ بلڈوز کرکے اسے تباہ کیا جائے۔ تیج لال بھارتی نے کہا کہ قدآور قومی رہنما اعظم خاں پر کوئی ایسا کیس نہیں بنتا جس کی سز ا انہیں دی جارہی ہے، وہ ایک سچے قوم پرست انتہائی ایماندار لیڈر ہیں، ان کو جیل میں ڈال کر بہت بڑا ظلم کیا جارہا ہے اور یہ موجودہ صوبائی سرکار کی گھٹیا سیاست کی بدترین مثال ہے۔ سرکار کی سطح پر ایسا واقعہ تاریخ میں کم ملتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *