Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

گائے کے گوبر کے مناسب استعمال کےلئے دہلی میں کمپریسڈ بایو گیس پلانٹس کے قیام کا معاملہ

امت شاہ کی موجودگی میں ایم سی ڈی اور این ڈی ڈی بی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

نئی دہلی ،15جولائی (میرا وطن نیوز )
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ کی موجودگی میں بدھ کو نئی دہلی میں دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) اور نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) کے درمیان گائے کے گوبر کے مناسب استعمال کے لیے دہلی میں کمپریسڈ بایو گیس (سی بی جی) پلانٹس کے قیام کی غرض سے ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔اس موقع پر مرکزی وزیر برائے مویشی پروری اور ڈیری راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، ،دہلی کے میئر پرویش واہی ،مرکزی وزیر داخلہ کے سکریٹری، مرکزی وزارت نتعاون کے سکریٹری اور مرکزی و دہلی سرکاروں کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے کہا کہ آج دستخط کیے گئے معاہدے سے ملک کے تمام بڑے شہروں کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ایک ماڈل کے طور پر مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل نہ صرف مویشی پالنے والے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرے گا بلکہ صفائی ستھرائی کو بھی بہتر بنائے گا، کمپریسڈ بایو گیس (سی بی جی) کی پیداوار کو فروغ دے گا اور نامیاتی کاشت کاری کو بھی مضبوط تقویت فراہم کرے گا۔
امت شاہ نے کہا کہ ملک کے تمام شہری چاہتے ہیں کہ جمنا ندی کا پانی صاف ہو، لیکن ندی میں گندگی او ر سیوریج کے گندے پانی کو کو روکے بغیر یہ خواب پورا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ وزیر اعظم نریندر مودی کے جمنا ندی کو صاف ستھرا بنانے کے عزم کی تکمیل کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
انہوںنے کہا کہ دہلی میں سیوریج کے پانی اور صنعتی فضلے کی صفائی کے لیے تقریباً 80 ٹر یٹمنٹ پلانٹس پر کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتظاما ت کیے جا رہے ہیں کہ گائے کے گوبر کی معمولی سی مقدار بھی جمنا ندی میں داخل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ 1.25 لاکھ مویشیوں سے پیدا ہونے والے فضلے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگا ئے بغیر یہ ممکن نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ دسمبر 2028 تک ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ گندے پانی کا ایک لیٹر بھی جمنا ندی میں داخل نہ ہو۔
امت شاہ نے کہا کہ نانگلی، گھوگا-گویلّا اور غازی پور کے کچرے کوتلف کرنے والے پلانٹس میں گائے کے گوبر کی پروسیسنگ کا کام مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ علامتی اقدام تمام شہری علاقوں میں صفائی کو یقینی بنانے اور ملک بھر کے کروڑوں مویشی پالنے والے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا معاہدہ ملک کے تمام بڑے شہروں کے لیے نہا یت اہم ثابت ہوگا اور بعد میں گائے کے گوبر کی پروسیسنگ کے ذریعے پورے بھارت کے دیہی علاقو ں میں مویشی پالنے والے کسانوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے میں مویشی پالنے والے کسانوں کو گائے کے گوبر کے لیے ایک روپے فی کلو گرام کی ادائیگی کی شق شامل کی گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *