Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آپ سمیت مختلف پارٹیوں کے کارکنان نے تھاما کانگریس کا دامن

ریاستی صدر دیویندر یادو نے پٹکا پہنا کر سبھی کا پارٹی میں استقبال کیا

نئی دہلی، 14 جولائی(میرا وطن نیوز)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے منگل کوپٹپڑ گنج، براڑی اور آدرش نگر اضلاع سے عام آدمی پارٹی سمیت مختلف پارٹیوں کے کارکنان کو پٹکا پہنا کر پارٹی میں شامل کیا۔ ان میں سابق کونسلر سمیت ریاستی ، ضلع اور بلاک کی سطح عہدیدار و میں سابق امیدوار مہیش کھاری، سابق بلاک صدور جوگیندرکھاری اور انل کھاری، منیشا ورما، رابعہ، سنگیتا نیگی، یوگیش شکلا، یش بھاٹیہ، ششی موہن، کورنالا شیلا بیگم، جتیندر پھولارا ،روکمنی ،رینو صابر علی ،سچن ،امت چودھری اور سنجیو کمار بطور خاص موجود تھے۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ تنظیم مضبوط ہوئی ہے، اور دہلی میں کانگریس خاندان مسلسل پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پارٹی میں اس لیے شامل ہو رہے ہیں کیونکہ وہ کانگریس کے نظریا ت اور پالیسیوں پر یقین رکھتے ہیں اور کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے کی قیادت اور ‘جن نائک’ (عوامی لیڈر) راہل گاندھی کی رہنمائی اور پرجوش جدوجہد سے متاثر ہیں۔
آج دہلی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور غریبوں پر مسلسل حملوں پر بات کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی سرکارانسداد تجاوزات مہم کے نام پر پورے شہر میں لوگوں کو بے گھر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے دہلی میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے، اس کی ترجیح غریبوں کو ہٹانا رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *