
نئی دہلی،14جولائی (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے ایران پر نئے امریکی حملوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سفارتی عمل اور امن و استحکام کے لیے ایک سنگین دھچکا قرار دیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے اور مذاکرات کے آغاز سے دنیا بھر کے لوگوں میں یہ امید پیدا ہوئی تھی کہ خطہ تصادم سے نکل کر امن کی جانب بڑھ رہا ہے، لیکن حالیہ فوجی کارروائی نے ان امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
امیر جماعت سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ تازہ امریکی حملوں نے امن کے لیے جاری سفارت کاری کی کوششوں کو سخت خطر ے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہو ئے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات کو فروغ دینے، مزید کشیدگی روکنے اور پائیدار امن کے قیام میں اپنا م ¶ثر کردار ادا کرے۔
سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ایران پر امریکہ کے نئے حملوں نے مغربی ایشیا میں قیام امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان اور مذاکرا ت کے آغاز کے فوراً بعد ہونے والے یہ حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
No Comments: