Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ممنوعہ پی ایف آئی اور اس کے 20 ارکان کے خلاف الزامات طے کرنے کی ہدایت

ایڈیشنل سیشن جج پرشانت شرما کا کیس کی سماعت 29 جولائی سے شروع کرنے کا حکم

نئی دہلی، 11 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی کی پٹیالہ ہا ¶س کورٹ نے ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس کے 20 ارکان کے خلاف باقاعدہ الزامات طے کرنے کا حکم دیا ہے۔ تمام ملزمان ہفتے کے روز عدالت میں پیش ہو ئے اور الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقدمے کا سامنا کریں گے۔ ایڈیشنل سیشن جج پرشانت شرما نے کیس کی سماعت 29 جولائی سے شروع کرنے کا حکم دیا۔
اس سے قبل 5 جون کو عدالت نے ان ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند اور یو اے پی اے کے تحت الزامات طے کیے تھے۔ عدالت نے تمام ملزمان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں، مجرمانہ سازش، ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے، دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سازش کرنے وغیرہ کے لیے فنڈز جمع کرنے کے الزامات کے تحت الزامات طے کرنے کا حکم دیا۔
جن ملزمان کے خلاف عدالت نے الزامات عائد کرنے کا حکم دیا، ان میں پی ایف آئی کے او ایم عبدا لسلام، ای ایم عبدالرحمن، انیس احمد، افسر پاشا، وی پی این ایلامارام، ای ابوبکر، پروفیسر پی کویا، ایم محمد علی جناح، عبدالواحد سیت، اے ایس اسماعیل ،محمدیونس، محمد بشیر، شفیرکے پی، جسیر کے پی، شاہد ناصر، وسیم احمد، محمد شاکف،محمد فارق رحمان اور یاسر حسن شامل ہیں۔
مرکزی سرکارنے 28 ستمبر 2022 کو پی ایف آئی اور اس سے منسلک تنظیموں پر پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی۔ سرکار نے یہ پابندی یو اے پی اے کی دفعہ 3(1) کے تحت اختیارات کے تحت لگائی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *