Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

راجدھانی میں 124 غیرقانونی جائیدادوں کے خلاف کارروائی

ایم سی ڈی نے 94 جائیدادیں مسمار کیں اور 114 کو سیل کیا

دہلی سرکار زیرو ٹالرنس پالیسی کے ساتھ ’ایکشن موڈ‘ میں :وزیر اعلیٰ

نئی دہلی، 6 جون(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلی ریکھا گپتا کی سخت ہدایت پر عمل کرتے ہوئے دہلی سرکار غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے حوالے سے زیرو ٹارلنس کی پالیسی کو سختی سے نافذ کر رہی ہے۔ اس وقت پورے راجدھانی میں غیر قانو نی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم جاری ہے۔اس دوران مختلف ایجنسیاں جامع کارروائی کر رہی ہیں جن میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی املاک کی مسماری، سیلنگ آپریشن اور شوکاز نوٹس جاری کرنا شامل ہے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی سرکارکا محکمہ محصول، ایم سی ڈی ، ڈی ڈی اے اور دیگر متعلقہ ایجنسیا ں راجدھانی کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر نفاذ کی مہم چلا رہی ہیں۔ دہلی سرکارکے محکمہ محصولات نے مختلف اضلاع میں کل 124 مقامات کا معائنہ کیا۔ محکمہ کے مطابق شمالی ضلع میں 10 مقامات کے معائنے کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کو نوٹس جاری کیے گئے۔ مشرقی ضلع میں 10، مغربی ضلع میں 21، جنوبی مغربی ضلع میں 13، اور وسطی (شمالی) ضلع میں 10 مقا ما ت کا معائنہ کرنے کے بعد نو ٹس بھی جاری کیے گئے۔ جنوبی ضلع میں انسپکشن کے دوران 11 احاطے سیل کیے گئے، 19 کیسز میں شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ سرکارغیر مجاز تعمیرات، تجاوزات، فائر سیفٹی کے معیارات کی خلاف ورزی اور شہریوں کی جان و مال کے لیے خطرہ بننے والی کسی بھی سرگرمی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام کر رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *