
نئی دہلی، 6 جون(میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کے قائد ایوان اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن جے بھگوان یادو نے ہفتے کو بیگم پور وارڈ-27 کے تحت پاکٹ 16، روہنی سیکٹر-24 میں خاص طور سر حال ہی میں زیر تعمیرگلیوں کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔یہاں ز یا دہ تر لین پر تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے، اور متعلقہ افسروں کو باقی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ادھر جے بھگوان یایدو نے بھلسوا لینڈ فل سائٹ کا معائنہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے نریلا زون کے متعلقہ افسروں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر کچرے کے پہاڑ کو ختم کرنے کے لئے جاری کارر وائیوں کا جائزہ لیا۔معائنہ میں بائیو مائننگ سرگرمیوں کی پیشرفت، صفائی کے انتظامات اور سا ئٹ پر فضلہ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا احاطہ کیا گیا۔افسر و ں کو ہد ایت دی گئی کہ وہ کام کو مزید تیز کریں اور مقررہ مدت کے اندر اہداف کو پورا کریں۔اس موقع پر نریلا زون کی ڈپٹی چیرپرسن جنتا دیوی، کونسلر یوگیش رانا اور کونسلر انجو دیوی سمیت دیگر افسر موجود تھے۔
No Comments: