Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعظم،،ایل جی ، وزیر اعلیٰ کا مالویہ نگر میں آتشزدگی حادثہ پر اظہار افسوس

پی ایم کے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے مہلوکین کو2 لاکھ کی ایکس گر یشیا ملے گی

نئی دہلی، 3 جون (میرا وطن نیوز)
وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے مالویہ نگر میں لگنے والی آگ پر دکھ کا اظہار کیا اور معاوضے کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نے ایکس پر کہا کہ دہلی کے مالویہ نگر میں آتشزدگی میں جانی نقصان انتہائی افسوسناک ہے۔ وہ ان تمام لوگوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔ حکام متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ہر مرنے والے کے اہل خانہ کو وزیر اعظم کے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گر یشیا ملے گی۔ زخمیوں کو 50ہزارروپے ملیں گے۔
دریں اثنا، دایل جی ترنجیت سنگھ سندھو نے کہا کہ وہ مالویہ نگر کے حوض رانی میں واقع ایک ہوٹل میں لگنے والی زبردست آگ سے بہت افسردہ ہیں۔ پولیس، سول اور فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے حکام سے بات کی ہے اور انہیں فوری طبی امداد، امدادی کاموں اور اس المناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی سرکارصورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔ متاثرہ خاندانوں کو تمام ضروری طبی امداد اور مدد فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا، ’دہلی سرکاردکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ ہم اس سانحہ سے متاثرہ تمام لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *