
نئی دہلی، 27 مئی (میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی زونل انتخابات کو بار بار ملتوی کرنے کے پیچھے بنیادی وجہ کے طور پر بی جے پی کونسلروں کے درمیان موجود شدید اندرونی کشمکش کی نشاندہی کی ہے۔ ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ نے کہا کہ بی جے پی سرکارنے تیسری بار ایم سی ڈی وارڈ کمیٹی کے انتخابات سے بچا یا ہے۔ 29 مئی کو نامزدگی اور3جون کو ہونے والے وارڈ کمیٹیوں کے انتخابات بغیر طے عمل اپنائے اگلے حکم تک ٹال دیا گیا ۔
اس موقع پر انکش نارنگ نے بتایا کہ ڈی ایم سی ایکٹ کے سیکشن 53(2) میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ چیئرمین کی منظوری کے بغیر نہ تو الیکشن کی تاریخ طے کی جا سکتی ہے اور نہ ہی اسے ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ اس کی روشنی میں کارپوریشن سکریٹری نے یہ فیصلہ کس کے کہنے پر لیا؟
انکش نارنگ نے کہا کہ بی جے پی کی ’چار انجنوں والی حکومت‘ کے اندر اندرونی لڑائی، چیئرمین شپ کے عہدوں کی من مانی تقسیم اور ہارس ٹریڈنگ اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ایک طرف، بی جے پی کے اندر زون چیرمین کے عہدے بیچے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف، پارٹی کئی زونوں پر کنٹرول کھونے کے خوف سے دوچار ہے۔ بی جے پی کو خدشہ ہے کہ اس کے اپنے کونسلروں میں پیدا ہونے والی نار اضگی کی وجہ سے یہ زون ان کی گرفت سے باہر نکل سکتے ہیں۔ اقتدار کی ہوس میں آکر بی جے پی جمہوری اصولوں کو مسلسل کمزور اور تباہ کر رہی ہے۔
No Comments: