Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

105 مربع میٹر تک کی عمارتوں کےلئے لازمی معائنے کی شرط ہوئی ختم دہلی میںبلڈنگ ریگولرائزیشن کے عمل کو آسان بنایاگیا ہے : میئر

نئی دہلی ،27مئی (میرا وطن نیوز )
دہلی کے میئر پرویش واہی راجدھانی کے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔اس سمت میں ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے میئر نے 105 مربع گز تک کی عمارتوں کو ریگولرائز کرنے میں آرہی ایک بڑی رکاوٹ کو ختم کردیا ہے۔
اس موقع پرمیئر پرویش واہی نے کہا کہ اب ایسی عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کے لیے انجینئر کے فزیکل معا ئنہ (انپیکشن ) کی لازمی شرط کو اب ختم کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے شہریوں کو دیرینہ، پیچیدہ طریقہ کار اور غیر ضروری تا خیر سے اہم ریلیف ملے گا۔نئے نظام کے تحت اب پوری کارروائی آن لائن کی جائے گی۔ عمارت کے مالک کو صرف ایک مجاز آر کیٹیکٹ سے تصدیق شدہ انڈرٹیکنگ جمع کرانے اور مقررہ فیس جمع کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس کے بعد دہلی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے مقررہ مد ت کے اندر ریگولرائزیشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
میئر پرویش واہی نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف شہریوں کو سہولت ملے گی بلکہ طویل عرصے سے زیر التو ا ریگولرائزیشن کے معاملات کو نمٹانے میں بھی تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کو آسان اور شفاف بنانے سے لوگوں کا وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہوگی، جبکہ ایم سی ڈی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔
میئر پرویش واہی نے اس بات کی تصدیق کی کہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کا مقصد عوام کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بناتے ہوئے گورننس کے نظام کو زیادہ آسان، شفاف اور عوامی مرکز بنانا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *