Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عید الاضحیٰ سے قبل پانی کے بحران پر تشویش، سرکار متبادل انتظام کرے: محمد شاہد گنگوہی

نئی دہلی،22مئی (میرا وطن نیوز
آئندہ 28 مئی سے مسلم برادری کا تین روزہ مذہبی تہوار عید الاضحیٰ شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس موقع پر سنت ابراہیمی کے تحت قربانی کی مذہبی رسم ادا کی جاتی ہے۔ قربانی کے بعد مقامات، گلیوں اور اطرا ف کی صفائی کے لیے بڑی مقدار میں پانی کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اسی دوران قومی راجدھانی میں پانی کی قلت اور بڑھتے ہوئے آبی بحران نے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔
سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے اس معاملے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے دہلی کی بی جے پی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی مناسب فرا ہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار مسلسل یہ بیان دے رہی ہے کہ دریائے جمنا کا آبی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے جس کے باعث دہلی کے کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ اگر بروقت انتظامات نہ کیے گئے تو تہوار کے دورا ن شہریوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
محمد شاہد گنگوہی نے سرکارسے اپیل کی کہ تہوار کی حساسیت اور عوامی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل ذرا ئع سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ متاثرہ علاقوں میں اضافی پانی کے ٹینکر فراہم کیے جائیں، پانی کی سپلائی بڑھائی جائے اور متعلقہ محکموں کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ صرف ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ صفائی، سماجی ذمہ داری اور باہمی تعاون کا بھی پیغام دیتی ہے۔ قربانی کے بعد صفائی کے مناسب انتظامات اور پانی کی دستیابی انتظامیہ کی بھی اہم ذمہ داری ہے۔سماجی تنظیموں اور مقامی شہریوں نے بھی سرکارسے مطالبہ کیا ہے کہ تہوار سے قبل ضروری تیاریوں کو مکمل کیا جائے تاکہ مذہبی سرگرمیوں اور عوامی سہولیات پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *