Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اتر پردیش قانون ساز کونسل کے رکن شاہ عالم گڈو جمالی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو50لاکھ دیاعطیہ

50لاکھ کی رقم میں 35لاکھ لڑکیوں کے ہاسٹل اور 15لاکھ ایلومنی کینٹین کی تعمیرپر ہوسکیں گے خرچ

جامعہ انتظامیہ اور جامعہ ایلومنی کے ذمے داروں نے شاہ عالم گڈو جمالی سے حاصل کیا ہے چیک
شاہ عالم گڈو جمالی کاوائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف اور رجسٹرار مہتاب عالم کی خدمات کو خراج تحسین

نئی دہلی ،22مئی (میرا وطن نیوز )
اتر پردیش قانون ساز کونسل کے رکن شاہ عالم گڈو جمالی نے جامعہ جوہر ڈنر 2025کی تقریب میں یہ عہد کیا تھا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نئے منصوبے شروع ہونے کی صورت میں وہ اپنی جانب سے اور سا بق طلبہ کے تعاون سے 100کروڑ روپے جمع کریں گے ۔انہوں نے مولانا محمد علی جوہر کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ جامعہ کے سابق طلباءکو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے آ گے بڑ ھنے
ا و ر عظیم کام کرنے کی ضرورت ہے ۔جامعہ ایلومنی شاہ عالم گڈو جمالی نے جمعہ کو اپنا وعدہ نبھا تے ہو ئے ہو ئے جمعہ کو 50لاکھ کا چیک سونپ دیا ۔جامعہ انتظامیہ سے پچاس لاکھ کی رقم میں سے 35لاکھ رو پے لڑ کیوں کے ہاسٹل اور 15لاکھ روپے جامعہ ایلومنی کینٹین کی تعمیرپر خرچ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی آغوش میں پرورش پا کر تعلیم حاصل کرنے والے جامعہ کے سپوت شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے آج جامعہ کو المنائی کینٹین اور طالبات کے ہاسٹل کی تعمیر و ترقی کے لیے 50 لاکھ روپے بطور تحفہ عطا کیے۔جامعہ انتظامیہ کی جانب سے پروفیسر آصف حسین، ڈین جامعہ المنائی افیئرز، اور شاہ ابوالفیض، ہیڈ ڈپارٹمنٹ آف فائن آرٹس، جبکہ جامعہ المنائی کی نمائندگی کرتے ہوئے ندیم الدین چودھری اور سید محمد کاظم نے شاہ عالم گڈو جمالی کے دفتر جا کر یہ چیک وصول کیا۔جامعہ برادری نے شاہ عالم کے اس قابل ستائش اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے اسے جامعہ اور اس کے طلبہ و طالبات کے رو شن مستقبل کے لیے ایک اہم تعاون قرار دیا۔
اس موقع پر شاہ عالم گڈو جمالی نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف اور رجسٹرار مہتاب عالم کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں جامعہ انتظامیہ نے کیمپس ڈیو لپمنٹ کے عمل میں المنائی کو شامل کیا ہے اور ان کی خدمات سے استفادہ کیا ہے، وہ نہایت قابل ستا ئش اور خوش آئند اقدام ہے۔شاہ عالم نے ندیم چودھری اور پروفیسر آصف حسین کی کاوشوں کی بھی دل کھول کر تعریف کی اور جامعہ کی ترقی و بہتری کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔
جامعہ برادری نے شاہ عالم گڈو جمالی کے اس فراخدلانہ اقدام کو بہت سراہا اور اسے جامعہ اور اس کے طلباءکے روشن مستقبل کے لیے ایک اہم شراکت قرار دیا۔پرانے طلبا کا کہنا ہے کہ گڈو جمالی بھائی جا معہ کے ایک قابل فخر فرزند جنہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی گود میں پرورش پائی اور تعلیم حاصل کی، آج ایلومنی کینٹین اور گرلز ہاسٹل کی تعمیر و ترقی کے لیے جامعہ کو 50 لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن اور ایلومنی جامعہ جاوید علی خان نے اپنے ایم پی لیڈس فنڈ سے پچاس لاکھ روپے دیے ہیں ۔بہر حال جامعہ جوہر ڈنر 2025کے دوران جامعہ ایلومنی اور ممبر پارلیمنٹ محب اللہ ندوی ،موجودہ ایم ایل اے ،سابق کابینہ وزیر اور سابق راجیہ سبھا ایم پی کمال اختر ،سابق چیئر مین دہلی وقف بورڈ اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان اورسابق وزیر دہلی اور ایم ایل اے عمران حسین پر اپنا وعدہ نبھانے کا دباﺅ بن گیا ہے کہ وہ آئندہ وقت میں اپنا وعدہ نبھائیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *