
چاندنی چوک ضلع کانگریس کمیٹی کا تیسری بار صدر بننے پر محمد عثمان کو کارکنان نے دی مبارکباد
بابر پور ضلع میں کسی مسلم لیڈر کو صدر نہیں بنائے جانے پر ریاستی مسلم لیڈر شپ میں ناراضگی
نئی دہلی ،15مئی (میرا وطن نیوز )
آئندہ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات اور ریاستی سطح پر تنظیم کو مضبوطی دینے کے مد نظر دہلی پردیش کانگر یس کمیٹی کے صدر دیوندر یادو کی صدارت میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی ) کے صدر ملیکا رجن کھرگے ،لوک سبھا قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینیو گوپال کی منظوری سے 14ضلعوں کے صدور کا اعلان کیا گیا ہے ۔جن میں صرف ایک مسلم لیڈ ر شا مل ہیں ۔حالانکہ پارٹی بابر پور میں بھی کسی مسلم لیڈر کو ضلع صدر بنا سکتی تھی،اس وجہ سے دہلی کی مسلم لیڈر شپ میں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔کیونکہ پچھلی مدت کار میں سیلم پور سے ایم آپ کے ایم ایل ا ے چودھری زبیر احمد ضلع صدر رہ چکے ہیں ۔ان کے کانگریس چھو ڑ کر آپ میں شامل ہونے کے بعد کبیر نگر کے کونسلر حاجی ظریف کو ضلع کانگریس کمیٹی کا ایکزیکٹو صدربنایا گیا تھا ،جو اپنے فرائض بخوبی نبھا رہے تھے۔
دہلی پردیش کانگریس کی تنظیم کو مضبوطی دینے کے لئے 14ضلعوں کے صدور کا اعلان کیا گیا ہے ۔ان میں سدھارتھ راﺅ کو آدرش نگر ضلع ،محمد عثمان کو چاندنی چوک ضلع ،منگیش تیاگی کو کراول نگر ،راجکمار جین کو بابرپور ،وجیندر چودھری کو پٹ پڑ گنج ،سمت شرما کو کرشنا نگر ،مہیندر بھاسکر کو قرول باغ،مہندر منگلا کو نئی دہلی ،اندر جیت سنگھ کو روہنی ،ورون ڈھکا کو کراڑی ،امن دیپ سنگھ سدان کو تلک نگر ،راجیش یادو کو نجف گڑھ ،ویریندر شرما کو مہرولی اور ہرش چودھری بدر پورضلع صدر شامل ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ محمد عثمان نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کا فی عرصہ پہلے کردیا تھا، حالانکہ انہوں نے اپنے سیا سی کیرئیر کے 21 سال صدارتی عہدوں پر فائض رہ کرہی گزارے ہیں۔ ان میں 1993 سے 1998 تک قصاب پورہ بلاک صدر کے طور پر ، 2002 سے 2007 تک چاندنی چوک ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس کے صدرکے طور پر، 2010 سے 2015 تک صدر بازار بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر کے طور پرجبکہ 2015 سے 2021 تکپہلی باراور دوسری بار 2025 سے 2026 تک مدت کےلئےچاندنی چوک ضلع کانگریس کمیٹی کے صدررہے ۔
بہر حال اب ایک بار پھر 2026 میں شروع ہو کر، ایک انتخابی عمل کے بعد تیسری بار چاندنی چوک ضلع کانگریس کمیٹی کی صدارت سنبھال رہے ہیں ۔ اس موقع پرمحمد عثمان نے پارٹی کی طرف سے اتنی بڑی ذمے داری دینے کے لیے کہا کہ میں اپنی اعلیٰ قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے مجھ پر مسلسل اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ضلع میں اپنے تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے مسلسل تعاون اور دعائیں دیں۔
کانگریس اعلیٰ قیادت کی طرف سے جاری تقرری لیڈر میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرریاں ’سنگٹھن سرجن ابھیان ‘کے حصے کے طور پر کی گئی ہیں ۔اس پہل کے تحت ہر ضلع کے لئے تقرر اے آئی سی سی آبزرور وں نے تفصیلی تجزیہ کیا ،پارٹی عہدیداروں اور دیگر پارٹی حامیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور تفصیلی رپورٹ سونپی گئی ۔ان رپورٹوں کے سونپے جانے کے بعد ہر ایک آبزرور کے ساتھ سینئر لیڈروں کے ساتھ آمنے سامنے تبادلہ خیال کیا گیا ۔حالانکہ دہلی میں کانگریس کا نہ کوئی ایم ایل اے ہے اور نہ ہی کوئی ایم پی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ پچھلے ایم سی ڈی انتخابات میں کانگریس پوری دہلی میں 10کونسلر بھی نہیں جیت پائی تھی جبکہ اس وقت ان میں 7مسلم کونسلر جیت کر آئے تھے
No Comments: