Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عید الاضحی کے موقع پرمرکزی سرکار کی طرف سے مکمل انتظا ما ت کیے جائیں:مفتی مکرم احمد

تاکہ ملک میں کہیں بھی عید الاضحی کی نماز کی ادائیگی یا قربانی میں کوئی رخنہ اندازی نہ کرے

نئی دہلی ،15مئی (میرا وطن نیوز )
شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ ماہ ذی الحجہ کے پہلے عشرے میں نفلی عبادات اور نفلی روزوں کا اہتمام کریں اور خوب دعائیں کریں انہوں نے کہا کہ یہ بہت قبولیت کے دن ہوتے ہیں انہوں نے کہا 29ذی قعدہ بروز اتوار رویت ہلال کمیٹی کی میٹنگ ہوگی جس میں ذی الحجہ کے چاند کی رویت کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔
مفتی مکرم احمد نے کہا کہ عید الاضحی قریب ہے مرکزی سرکار سے ہماری اپیل ہے کہ اس موقع پر مکمل انتظا ما ت کیے جائیں تاکہ کہیں بھی عید الاضحی کی نماز کی ادائیگی یا قربانی میں کوئی رخنہ اندازی نہ کرے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے ملک میں گنگا جمنی تہذیب ہے یہاں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ ہر مذہب کے تہوار منائے جاتے ہیں اور یہ بھارت کی شان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے تین دن ہوتے ہیں ہمیں امید ہے کہ عید الاضحی کی نماز اور قربانی کے لیے مکمل انتظامات کیے جائیں گے۔
مفتی مکرم نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ نماز اور قربانی کے متعلق جو سرکار کی گائیڈ لائن ہو اس پر عمل کیا جائے اور ممنوعہ جانور کی قربانی ہرگز نہ کی جائے اور قانون پر عمل کرنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ کہیں بھی کوئی نا خوشگوار واقعہ نہ ہو ۔
مفتی مکرم نے مغربی بنگال میں الیکشن کے نتائج کے اعلان کے بعد پیش آنے والے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی جس سے حالات خراب ہو گئے انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے وزیراعلی نے الیکشن جیتنے کے بعد ایک انٹرویومےں کہا تھا کہ جن لوگوں(مسلمانوں) نے مجھے ووٹ نہیں دیا میں ان کا کام نہیں کروں گا ہمارا مطالبہ ہے کہ آئین کے مطابق ریاست میں بغیر کسی بھید بھاو ¿ کے سب کے ساتھ ہمدردی اور مساوات کا معاملہ کیا جائے جنہوں نے تشدد کیا ہے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ مفتی مکرم نے کہا کہ ہر شہری اپنی صوابدید پر ووٹ کا استعمال کرتا ہے یہ آئینی اور جمہوری عمل ہے اس کو نفرت کا سبب نہ بنایا جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *