
نئی دہلی ،14مئی (میرا وطن نیوز )
رابعہ گرلز پبلک اسکول کی جانب سے دو روزہ حکیم عبدالحمید ہال میں جلسہ تقسیم انعامات منعقد کیا گیا۔د ودن تک لگا تار ہوئے اس پروگرام کا مقصد طالبات کی حو صلہ افزائی اور بہتر سے بہتر کرنے کا جذبہ بیدار کرنا ہے۔
پہلے دن پری پرائمری اور پرائمری کے پروگرام ہوئے، پری پرائمری کے پروگرام میں ننھی طا لبات اور ان کے والدین شریک ہوئے۔ طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے ، انایہ فہیم کوپو رے سال شاندارکار کردگی کے لیے آل را ونڈر آف دی ایر کا اعزاز دیا گیا۔پری پرئمری کی ہیڈ مسٹریس بلقیس درانی نے کہا کہ پری پرائمری میں اس طرح کے پروگرام کا مقصدابتداءسے ہی مقابلہ کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔
پرائمری اسکول کے پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر اینگلو عربک سینیر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل پرویز احمدنے شرکت کی، پرائمری اسکول میں طالبات کو تعلیمی ا ور ثقافتی سرگرمیوں کے لیے انعامات دیے گئے درجہ پنجم کی ختیجہ جمال اور نبیہ علی نے پروگرام کی بہترین نظامت کی اور پانچویں کلاس کی ہی علینہ شیخ کو اسٹوڈینٹ آف دی ایئر کا اعزاز دیا گیا۔ مسٹرپرویزنے اساتذہ اور والدین کو مبارکباد ی اور بچوں کی کامیابی کے لیے ان کی ماﺅں کی کاوشوں کو سراہا۔ پرائمری اسکول کی ہیڈ مسٹریس صوفیہ شمیم نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔
دوسرے دن ہوئے سینئر سیکشن کے پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپردہلی یونیورسٹی کی پروفیسر جیوتی شرمانے شرکت کی ۔ ڈی ای نومینی آف دی اسکول سنجیو کمار بحیثیت مہمان ذی وقار موجود تھے، اس پر و گرام کے تحت ہر کلاس میں پوزیشن لینے والی بچیوں کو ، ہر مضمون میں نمایاں نمبر لانے والی بچیوں کو صد فی صد حاضری ، بہترین آرٹسٹ ، اچھی انگریزی وغیرہ مختلف چیزوں میں نمایاں رہنے پر کل 182 سر ٹیفیکٹ اور میڈل دیے گئے، اس کے علاوہ آٹھویں جماعت کی روزیل صوفیان اور گیارہویں جما عت کی لائبہ عثمان کو آل را ونڈر آف دی ایئر کا اعزاز دیا گیا۔
اس موقع پر طالبات کی ماﺅں کو بھی سرٹیفیکٹ دیے ، بہترین کلاس ، بہترین ہاﺅس ، بہترین اسمبلی کے لیے ٹیچرس کو بھی سرٹیفیکٹ دیے گئے۔ مہمان خصوصی پروفیسر جیوتی شرما نے سبھی کو مبارکباد د ی اور طالبا ت کو AI سیکھنے کی ترغیب دی۔ اسکول کی۔ پرنسپل کلثوم زہرہ نے سبھی حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ZZ
No Comments: