
نئی دہلی، 29 اپریل(میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے ہوئے انتخابات میں بی جے پی کے سینئر کونسلر پرویش واہی کو میئر اور ڈاکٹر مونیکا پنت کو ڈپٹی میئر منتخب کیا گیا۔ بی جے پی نے نہ صرف میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی، بلکہ اس کے دو ممبران، ماسٹر جے بھگوان یادو اور منیش چڈھا کو بھی سینٹ کمیٹی کے ممبران منتخب کیا گیا۔ مزید برآں، ماسٹر جے بھگوان یادو کو قائد ایوان منتخب کیا گیا۔
آج میئر اور ڈپٹی میئر انتخابات کے بعد دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا سو ک سینٹر (ایم سی ڈی ہیڈکوارٹر) پہنچے، جہاں انہوں نے نومنتخب میئر، ڈپٹی میئر، لیڈر آف ہاو ¿س، اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارا کین کو پھولوں کے ہار پہنا کر اور مٹھائی پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔انہوں ا نے کہا کہ اس بار اپنی میونسپل ٹیم کی تشکیل میں بی جے پی نے تجربہ اور نوجوان جوش دونوں کو یکساں مواقع فراہم کیے ہیں۔ جبکہ اس نے وسیع تجربہ رکھنے والے افراد کا انتخاب کیا ہے۔ بی جے پی نے مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہو ترا، اور ممبران پارلیمنٹ یوگیندر چندولیا اور کمل جیت سہراوت پر مشتمل ٹیم کے انتظام کے تحت میئر کا انتخاب جیتا ہے۔
No Comments: