Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بندا پور میں بہاری نوجوان کا قتل،آپ وفد کی متاثرہ خاندان سے ملاقات

مقتول کو شہید کا درجہ دیتے ہوئے 1کروڑ روپے معاوضہ دے ریکھا سرکار

نئی دہلی، 29اپریل (میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے دہلی کے بنداپور میں محض بہاری ہونے کی بنیاد پر نوجوان کو گولی مار کر قتل کیے جانے کے لیے بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ بدھ کوپارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی سنجیو جھا کی قیادت میں ایک وفد بنداپور پہنچا اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کر کے انہیں دلاسہ دیا اور اس واقعے کو انتہائی شرمناک قرار دیا۔اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ مہابل مشرا، سابق رکن اسمبلی ونے مشرا اور سا بق رکن اسمبلی نریش بالیان کی اہلیہ پوجا بالیان موجود تھیں۔
اس موقع پرسنجیو جھا نے کہا کہ صرف بہاری ہونے کی وجہ سے دہلی پولیس کے ایک کانسٹیبل نے نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ کیا بہاری ہونا کوئی جرم ہے؟ پوروانچل کے لوگوں کے خلاف بی جے پی کی نفر ت انگیز سیاست اب عام لوگوں میں بھی پھیل رہی ہے اور اس کا شکار عام بہاری ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکار سے مطالبہ کیا کہ مقتول کو شہید کا درجہ دیتے ہوئے ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے، خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے اور واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقا ت کر کے قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *