Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جی ایس ٹی محکمہ کے تین اسسٹنٹ کمشنروں سمیت کل 162 افسران اور ملازمین کے تبادلے

نظم و ضبط اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی ہدایات پر کی گئی کارروائی

نئی دہلی، 24 اپریل(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے راجدھانی میںبدعنوانی، لاپرواہی اور انتظامی بے ضابطگیوں کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کو سختی سے نافذ کرتے ہوئے محکمہ تجارت اور ٹیکس (جی ایس ٹی) کے اندر ایک بڑا انتظا می ردوبدل کیا ہے۔ گزشتہ 8 اپریل کو آئی ٹی او میں اسٹیٹ جی ایس ٹی آفس کے اچانک معائنہ کے دوران سامنے آئی سنگین بدعنوانیوں اور افسران کی غیر حاضری کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئےوزیر اعلیٰ کے حکم پر محکمہ کے تین اسسٹنٹ کمشنروں سمیت کل 162 افسران اور ملازمین کے تبادلے کردیے گئے ہیں۔
اپنے معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے واضح کیا تھا کہ نظم و ضبط کا اطلاق صرف نچلے درجے کے عملے پر نہیں ہوتا، بلکہ ہر افسر پر یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے، جس کا دائرہ کمشنر اور اسپیشل کمشنر تک ہوتا ہے۔ بائیو میٹرک حاضری کو لازمی قرار دیتے ہوئے انہوں نے غیر حاضر افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر عوامی کاموں میں خلل پڑتا ہے تو اس طرح کی رکاوٹ کی براہ راست ذمہ داری متعلقہ افسر پر عائد ہوگی۔
ان ہدایات کے مطابق وزیر اعلیٰ کی سخت ہدایات پر بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے۔ اس کارروائی کے تحت تین اسسٹنٹ کمشنرز سمیت کل 162 افسران اور ملازمین کا تبادلہ کیا گیا جو تین سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات تھے۔ اس گروپ میں 58 سیکشن آفیسرز (گریڈ-1)، 22 اسسٹنٹ سیکشن آفیسرز (گریڈ-2)، 74 سینئر اسسٹنٹ (گریڈ-3) اور 5 جونیئر اسسٹنٹ (گریڈ-4) شامل ہیں۔انہو ںنے واضح طور پر کہا ہے کہ انتظامیہ کے اندر شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا سرکار کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی سطح پر بدعنوانی یا بے ضابطگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *