Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی اسمبلی کی تین مالیاتی کمیٹیوں کے چیئرمین کا اعلان

مالیاتی کمیٹیاں شفافیت اور نظم و ضبط کا سنگ بنیاد ہیں:اسپیکر

نئی دہلی، 24 اپریل(میرا وطن نیوز )
دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے جمعہ کوسال 2026-27 کے لیے اسمبلی کی تین اہم مالیاتی کمیٹیو ں کے چیئرمین کا اعلان کیا۔ان میںایم ایل اے اجے مہاور کو پبلک اکاو ¿نٹس کمیٹی کا چیئر مین ، را ج کمار بھاٹیہ کو پبلک انڈرٹیکنگس پر کمیٹی کا چیئر مین اور گجیندر سنگھ یادو کو تخمینہ کمیٹی کاچیرمین مقرر کیا گیا ہے ۔ متعلقہ کمیٹیوں کے ارکان کے بارے میں معلومات اس ماہ کے شروع میں ہی جاری کر دی گئی تھیں۔ یہ تقرریاں اسمبلی کی مالیاتی جانچ اور نگرانی کی روایت کو آگے بڑھاتی ہیں۔
کمیٹیوں کے اعلان کے بعد اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے کہا کہ مالیاتی کمیٹیاں اسمبلی کے احتساب کے طریقہ کار میں ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کرتی ہیں۔ ان کمیٹیوں کے ذریعے عوامی فنڈز کے استعما ل اورسرکار کے کام کاج کی مسلسل اور تفصیلی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شفافیت اور مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے ان کمیٹیوں کا درست کام ضروری ہے، اس طرح گورننس کے نظام کو تقویت ملے گی۔
ایم ایل اے اجے مہاور کو پبلک اکاو ¿نٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے ۔جبکہ ممبران میںہریش کھورانہ، کلدیپ کمار،سنجے گوئل، سنجیو جھا، ستیش اپادھیائے،شیکھا رائے، سوریہ پرکاش کھتری اور ویریندر سنگھ کا دیان شامل ہیں۔ایم ایل اے راج کمار بھاٹیہ کو پبلک انڈرٹیکنگس کمیٹی کاچیئرمیںبنایا گیاہے۔ جبکہ
ممبران میں اہیر دیپک چودھری، انل جھا، چودھری زبیر احمد، جرنیل سنگھ، کلدیپ سولنکی، راج کرن کھتر ی ، رویندر سنگھ نیگی اور تلک رام گپتا شامل ہیں۔
ایم ایل اے گجیندر سنگھ یادو کو تخمینہ کمیٹی کا چیئرمیں بنایا گیا ہے ۔جبکہ ممبران میں کرنیل سنگھ، نیلم پہلوان ، پونم شرما، پرویش رتنا، سہی رام پہلوان ، سندیپ سہراوت،امنگ بجاج اور ویر سنگھ دھینگان شامل ہیں ۔ کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد سپیکر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تمام چیئرمیں اپنے فرائض ایمانداری اور تندہی سے ادا کریں گے اور مالی اور انتظامی امور کی غیر جانبداری اور گہرائی سے جانچ پڑتال کرکے نظام کو مزید مضبوط بنائیں گے۔یہ تقرریاں خاص اہمیت کی حامل ہیں، کیونکہ انہی کمیٹیوں کے ذریعے ہی حکومتی اخراجات اور کام کاج کی جانچ پڑتال کرکے احتساب کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *