Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

حاجی شعیب اقبال اورایم ایل اے آل محمد اقبال نے ’انسانیت چیئر ٹیبل میڈیکل سینٹر ‘ کا افتتاح کیا

درگاہ مسجد فیض الہٰی میں قائم تھی یہ ڈسپنسری ،مسجداحاطے میںانہدامی کارروائی کے مد نظر ہوگئی تھی بند

میڈیکل ڈسپنسری میںمٹیا محل حلقہ سمیت پرانی دہلی کے لوگ سستی شرح پر کراسکیں گے طبی معائنے

نئی دہلی ،24اپریل (میرا وطن نیوز )
درگاہ مسجد فیض الہٰی کے احاطے میں رضا کارانہ طورقائم طبی مراکز سے عرصے دراز سے پرانی دہلی کے لوگ استفاد ہ حاصل کر رہے تھے،اسے گزشتہ سال دہلی میونسپل کارپوریشن کے انہدامی کارروائی کے پیش نظر بند کرنا پڑا تھا ۔جبکہ اس ڈسپنری میں بہت ہی مناسب شرح پر کئی طرح کی جانچ کے ساتھ دیگر طبی معائنے کئے جاتے تھے۔ ایم سی ڈی کی انہدامی کارروائی کے بعد یہ ڈسپنسری مکمل طور پر بند کردی گئی تھی ،جس کی وجہ سے ضرورت مند لوگ کافی پریشان تھے۔حالانکہ مقامی ایم ایل اے آل محمد اقبال کی کو ششو ں کی بدولت یہ عوامی حوصلہ افزائی مرکز صحت ایک نئی جگہ پر دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
آج بعد نماز جمعہ سینئر لیڈر اور سابق ڈپٹی اسپیکر حاجی شعیب اقبال اور مقامی ایم ایل اے آل محمد اقبال نے3/5Aپہلی منزل فصیل روڈ ،ڈیلائٹ سنیما کے پیچھے ،گنج میر چوک پر قائم اس ’انسانیت چیئر ٹیبل میڈیکل سینٹر ‘ کے نام منسوب ہیلتھ ڈسپنسری کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا ۔اس ڈسپنسری میں عام لوگوں کو صرف 30 روپے کی معمولی فیس میں تین دن کی ادویات فراہم کی جائیں گی۔ مزید برآں، صحت کی خد مات سستی شرح پر ECG، X-Ray، Ultrasound، Free OPD ، Blood Test، اور دیگر طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ خون کے ٹیسٹ بازار شرح کے بجائے 50فیصدرعایتی شرحوں پر کئے جائیں گے۔
اس موقع پرحاجی شعیب اقبال نے کہا کہ مقامی ایم ایل اے آل محمد اقبال ماضی میںان کے ذریعہ حلقہ میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آل محمد اقبال نوجوان ہیں اور وہ لوگوں سے زمینی سطح پرجڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی درگاہ فیض الہٰی میں مذکورہ طبی مرکز بند ہوا ،شہر کے لوگوں نے ان سے اور آل اقبال سے رجوع کیا ،جس کے بعد اس ڈسپنسری کے ذمے دا ر وں کے ساتھ کام کیا گیا اور آج یہ ڈسپنری دوبارہ کھل گئی ہے۔
ایم ایل اے آل محمد اقبال نے کہا کہ ’مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے ،وہیں ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے ۔‘ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج ’انسا نیت ہیلتھ چیریٹیبل سنٹر‘ کی ٹیم کو اپنا مکمل تعاون فراہم کیا ہے ۔ آل محمد اقبال نے کہا کہ درگاہ مسجد فیض الٰہی میں وا قع طبی مراکز دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔انہوں نے مٹیا محل حلقہ سمیت پرانی دہلی کے لوگوں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس میڈیکل ڈسپنسری کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ آل محمد اقبال نے کہاکہ وہ آگے بھی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرانے کے سا تھ مزید ترقیاتی کام کراتے رہیں گے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *