
نئی دہلی، 19اپریل(میرا وطن نیوز )
دہلی پولیس کی موجودگی میں گارگی ویمن کالج میں گیٹ توڑ کر زبردستی داخل ہونے والے اے بی وی پی کارکنوں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہ ہونے پر عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھا ر دواج نے ایل جی کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر ایل جی سے فوری ملاقات کا وقت مانگا ہے تاکہ واقعہ کی مکمل تفصیل پیش کر سکیں۔ انہوں نے پولیس کو اے بی وی پی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اس موقع پرسوربھ بھاردواج نے اتوار کو ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو کو لکھے گئے خط میں کہا کہ میں 17 اپریل کو جنوبی دہلی میں واقع خواتین کے تعلیمی ادارے ڈی یو کے گارگی کالج میں پیش آئے ایک سنگین واقعہ کی جانب آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ ڈوسو صدر آریان مان کی قیادت میں اکھل بھار تیہ ودیارتھی پریشد سے وابستہ نوجوانوں کے ایک گروہ نے بغیر کسی قانونی اختیار یا اجازت کے زبردستی کالج کیمپس میں داخلہ لیا۔ انہوں نے کالج کا گیٹ توڑ دیا اور احاطے کے اندر ہنگامہ آرائی اور بدامنی پیدا کی، جس سے طالبات اور عملے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
No Comments: