Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

رابعہ گرلز پبلک اسکول کے دسویں جماعت کے امتحان میں طالبات کی رہی نمایاں کارکردگی

ہانیہ امرت نے96.6 فیصد، اریشہ 95.6فیصداور ازمہ حمید 94.8فیصد نمبر حاصل کئے

نئی دہلی ،16اپریل (میرا وطن نیوز )
گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رابعہ گرلز پبلک اسکول کا دسویں جماعت کا نتیجہ قابلِ ستائش رہا ۔اس سال 111 طالبات نے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (ی سی بی ایس ای) کے دسویں جماعت کا امتحان دیا اور سبھی نے بہترین نمبر حاصل کیے۔ اسکول کا رزلٹ صد فی صد رہا۔ 44 طالبا ت کے سبھی مضامین میں 75فیصدسے زیادہ نمبر ہیں جبکہ20طالبات نے 90فیصد اور اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔
دسویں کلاس میںہانیہ امرت نے96.6 فیصد، اریشہ 95.6فیصد ازمہ حمید 94.8فیصد نمبر حاصل کر کے اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی ۔ آمنہ جمال نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں صد فی صد نمبر حاصل کیے۔اسکو ل کے بہترین رزلٹ کے لیے اسکول انتظامیہ اور پرنسپل محترمہ کلثوم زہرہ نے سبھی طا لبات اور اساتذہ کو مبارکباد دی او ر ا س بات کا اعتراف کیا کہ والدین اساتذہ اور طالبات کی محنت اور آپسی تال میل اچھے نتائج کی بنیا دہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *