Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

حیدری پبلک اسکول کی طالبہ سکینہ زینب نے اپنی کلاس میں کیا ٹاپ

طالبہ نے یو کے جی میں 1000نمبرات میں 984نمبر حاصل کئے

اسکول پرنسل اور انتظامی سربراہ نے انعامات دے کرحوصلہ افزائی کی

بلند شہر ،14اپریل (میرا وطن نیوز )
حیدری پبلک اسکول ،سانکھنی کی طالبہ سکینہ زینب نے یو کے جی میں ٹاپ کیا ہے ۔طالبہ نے سبھی مضمون میں اے گریڈ حاصل کیا ہے۔ کلاس میں اسی نمایاں کامیابی کے پیش نظر اسکول پرنسپل اور انتظامی سربراہ نے سکینہ زینب کو میڈل اور ٹرافی دے کر حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پر طالبہ کے والد املاک عباس بھی موجود تھے ۔ مہمان خصوصی ماسٹر قاضی محشر عباس نے طالبہ کو انعامات دیتے ہوئے کلاس کے دیگر طلباءطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے آگے محنت کر اچھے نمبرلانے کے لئے ان کاحوصلہ بڑھایا ۔
واضح ر ہے کہ یو کے جی کی طالبہ سکینہ زینب نے کل 1000نمبرات میں 984نمبر حاصل کئے ہیں ۔
طالبہ کو حساب میں 200میں 200،اردو میں 198،انگریزی میں 196،ہندی میں 196اور جی کے میں 194نمبر ملے ہیں ۔طالبہ سکینہ زینب کے والد اتر پردیش بیسک سکشا پریسد کے کھدانا اسکول میںٹیچراور اسکول انچارج ہیں ۔ طالبہ کی والدہ حنا انجم گریجویٹ ہیں اور ٹیچر ٹریننگ کا ڈپلومہ کیا ہے اور اس کامیابی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے بچی کو دعاﺅں سے نوازا ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *