
نئی دہلی،14اپریل (میرا وطن نیوز )
خالصہ ساجنا دیوس اور بیساکھی کے موقع پر مغربی دہلی کے سرسوتی گارڈن میں واقع گردوارہ سری سنگھ سبھا میں خصوصی ’کیرتن دربار‘کا انعقاد کیا گیا۔جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے اس مذ ہبی اجتماع میں شرکت کرگرو گھرکی حاضری دی اور کیرتن سے لطف اندوز ہوئے۔پروگرام کے مہمان خصو صی نیشنل اکالی دل کے قومی صدر پرمجیت سنگھ پما نے بچوں کی حوصلہ افزا ئی کرتے ہوئے انہیں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس پیش کر کے اعزاز سے نوازا۔
اس موقع پرگرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صد ر کلدیپ سنگھ، جنرل سکریٹری روندر پال سنگھ ناگپال، نائب صدر بھوپندر سنگھ بھاٹیہ، اور کیشیئر چر نجیت سنگھ مکڑ نے تقریب کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر بچوں کے لیے خصوصی مذہبی پروگرام منعقد کیے گئے تھے۔ تقریباً 6 سے 17 سال کی عمر کے بچوں نے گہرے روح پرور انداز میں ’گربانی‘ کے پیغام کو ’کیرتن‘ اور شاعر ی کے ذر یعہ پیش کیا، جس پرفارمنس کو جماعت نے بہت سراہا تھا۔
اس موقع پر پرمجیت پما نے کہا کہ خالصہ ساجنا دیوس اور بیساکھی کے تہوار ہمیں گرو صاحبان کی تعلیما ت پر عمل کرنے اور بے لوث خدمت، ہمت اور انسانیت کے راستے کو اپنانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ انہو ں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے دور میں بچوں کو ان کی ثقافت اور مذہب سے جو ڑنا انتہائی ضر و ر ی ہے تاکہ وہ ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔آخر میں گردوار ہ کی انتظا میہ نے پوری جماعت کا شکریہ ادا کیا، اور ’سنگت‘نے ’لنگر‘ میں حصہ لیا۔
No Comments: