Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کانگریس کے نظریہ کو دہلی کے ہر بوتھ پر لوگوں تک پہنچانے کا ہدف ہے

روہنی ضلع پارٹی کے پروگرام میں دیویندر یادو کاکارکنان سے خطاب

نئی دہلی، 5 اپریل(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے ’سنگٹھن سرجن ابھیان ‘ کے تحت اتوار کو روہنی ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں کہا کہ دہلی کانگریس کو نچلی سطح پر مضبوط کرنے کے مقصد سے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی ہدایت کے مطابق تمام 14 اضلاع میں مبصر کے طور پر سینئر لیڈروں کو – وسیع تجربہ رکھنے والے – کو مقرر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ریاستی صدر نے ہر ضلع کے اندر پانچ اسمبلی حلقوں کے نمائندوں بشمول وارڈ/بلاک صدور، میونسپل کونسلر مز ، سینئر لیڈران اور پارٹی ورکرز سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں کے مخصوص مسائل، شکایات اور کمیوں کے بارے میں مقرر کردہ مبصرین کے ساتھ کھل کر بات کریں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صر ف اس طرح کی کھلی بات چیت کے ذریعے ہی ’تنظیم سازی‘کے کام کو مو ¿ثر طریقے سے انجام دیا جا ئے گا، اس طرح پارٹی کو کامیابی کے ساتھ کانگریس کے نظریہ کو ہر بوتھ پر لوگوں تک پہنچانے اور بالآخر بی جے پی کو مکمل طور پر اکھاڑ پھینکنے میں کامیابی ملے گی۔
ان ضلعی میٹنگوںمیں اے آئی سی سی کے مبصر لال جی دیسائی اور آر سی کھنٹیا، کمیو نیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین انل بھاردواج، سابق میئر فرہاد سوری،سابق وزیر منگت رام سنگل، بھیشم شرما، وپن شرما، را جیش للوٹھیا، لکشمن راوت، ضلع صدور اندرجیت سنگھ اور راجکمار جین،دہلی پردیش این ایس یو آئی کے صدر آشیش سود، سوشانت مشرا،ابھا چوہدری،سومیش گپتا، پردیپ پانڈے،جے پرکاش، انل ‘لائل پہلوان، اور مہیلا سیوادل کی چیف آرگنائزر ماج کماری گپتا موجود رہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *